UrduPoint:
2025-04-15@06:41:13 GMT

9 مئی کے مقدمات، پولیس نے فود چوہدری کو گناہ گار قرار دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

9 مئی کے مقدمات، پولیس نے فود چوہدری کو گناہ گار قرار دیدیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)9مئی کے مقدمات میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گناہ گار قرار دیدیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی،پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گناہ گار قرار دیدیا،دوران سماعت فواد چوہدری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے راحت بیکری کے باہر، شیر پلاو پل سمیت دیگر جلاو گھیراو کے مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹوئٹ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکہ نے اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیسز کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے ان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی کیخلاف ایف آئی اے میں 2 مقدمات درج ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کی نو مئی کے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کر دی تھی اور انہیں عدالت پیش ہونے کا آخری موقع دیاتھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی تو وہ وہ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش نہیں ہوئے اور ان وکیل نے ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی ۔عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کر لیا اور ساتھ ہی حکم دیا کہ اعظم سواتی آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اعظم سواتی کی فواد چوہدری کی درخواست مقدمات میں عدالت نے

پڑھیں:

26 نومبر کا احتجاج: پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔

دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:26 نومبر احتجاج کیس، سالار خان کاکڑ سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکان مقدمے سے ڈسچارج

عدالت کی جانب سے عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ طور پر تشدد آمیز کارروائیوں کے الزام میں دارالحکومت کے تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتیں، وزیراعظم سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

11 اپریل کی سماعت پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کو احتجاج کے موقع پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 108 کارکنوں میں 86 کارکنوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 22 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

26 نومبر اسلام اباد انسداد دہشتگردی عدالت پی ٹی آئی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین خارج ضمانت عمران خان کارکنوں محفوظ فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت
  • 26 نومبر کا احتجاج: پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج
  • خط ملتے ہی انسداد دہشت گردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئی ہیں. فواد چوہدری
  • خط ملتے ہی انسداد دہشتگردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئیں، فواد چوہدری کا شکوہ
  • بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی
  • علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو ہو گی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا
  • 9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر