Daily Mumtaz:
2025-02-28@10:11:37 GMT

کرکٹر اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

کرکٹر اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر و وکٹ کیپر اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

محمد اعظم خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

سعودی عرب میں موجود اعظم خان نے مقدس مقام سے تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

کرکٹر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے مقدس گھر کی زیارت کا موقع دیا۔

محمد اعظم خان کو عمرے کی ادائیگی پر معروف شخصیات و فینز کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

  نیوزی لینڈ میں پہاڑ کو قانوناً ’’انسان‘‘ کا درجہ دے دیا گیا

نیوزی لینڈ حکومت نے بذریعہ ایک قانون نارتھ آئی لینڈ میں واقع دوسرے بلند ترین پہاڑ تارانکی (Taranaki) کو ’’انسان ‘‘کا خصوصی درجہ دے ڈالا۔

پہاڑ کو انسان کا درجہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ اب کوئی فرد یا کمپنی پہاڑ یا اس کے قیمتی قدرتی ماحول کو نقصان نہ پہنچائے۔

دراصل مقامی ماری قبائل اس پہاڑ کو مقدس اور مذہبی، ثقافتی و معاشرتی لحاظ سے بڑا اہم سمجھتے ہیں۔ مگر سفید فاموں نے ان پر مظالم ڈھا کر نیوزی لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ تارانکی پر بھی قابض ہو گئے۔

اب ایک عشرے سے ماری نے اپنے مقدس پہاڑ کو نوآبادیاتی شکنجے سے آزاد کرانے کی تحریک چلا رکھی تھی۔ان کے دباؤ پر کیوی حکومت نے آخر اسے باضابطہ انسان کا درجہ دے ڈالا کہ آئندہ کوئی ملٹی نیشنل کمپنی یا سفید فاموں کا گروہ کسی بھی طرح تارانکی کو گزند نہ پہنچائے۔

متعلقہ مضامین

  • ماہِ رمضان میں مسجدِ اقصی میں حفاظتی پابندیاں ہوں گی، اسرائیل
  • زرتاج گُل وزیر کی اپنے اور عمران خان کیلئے عمرے کی ادائیگی
  • محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں خامیوں کی نشاندہی کردی
  • مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  •   نیوزی لینڈ میں پہاڑ کو قانوناً ’’انسان‘‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا آذربائیجان میں ’’آسان خدمت‘‘کا دورہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان روانہ