آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دن کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں خیبرپختونخوا، کے چند میدانی علاقوں اور وسطی و جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دن کے اوقات میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: آئندہ 3 روز تک موسم کیسا رہے گا؟

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، شیخوپورہ اور گردو نواح میں دن کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

مری،گلیات اور گردونواح میں دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں وسطی و جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔

جمعہ کے روز سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں چند میدانی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ

جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

28 فروری کے دوران شدید بارش اور برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔

شدید بارش اور برفباری کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بدلتے موسم میں جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):

بلوچستان: قلات 56، کوئٹہ (سمنگلی 05،سٹی 03)، ژوب 03، خضدار 02، دالبندین، بارکھان 01۔

خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 41، کاکول 34، پٹن 29، کالام 13، دیر (اپر11،لوئیر 03)، مالم جبہ 08، پشاور06، سیدوشریف 04، تخت بھائی 03، ڈی آئی خان (سٹی 03، ایئرپورٹ01)، چترال، چیراٹ، دروش،بنوں، باچا خان ایئرپورٹ02، میرکھانی 01۔

کشمیر: راولاکوٹ 35، مظفرآباد (ایئرپورٹ28، سٹی 19)، گڑھی دوپٹہ 27، کوٹلی 12۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک اپنا وعدہ پورا کریں، وزیراعظم

پنجاب:مری 30، راولپنڈی ( چکلالہ 26، شمس آباد 17، کچہری 19)، اٹک 12، منگلہ 06، لاہور(سٹی 04، ایئرپورٹ 03)، سیالکوٹ 04، چکوال03، ناروال 02، گجرات، ساہیوال، بہاولنگر، شیخوپورہ، سیالکوٹ (ایئرپورٹ)، لیہ 01۔

اسلام آباد: سیدپور15، زیرو پوائنٹ،گولڑہ 13، ایئرپورٹ بوکرہ 03۔

گلگت بلتستان: استور11، چلاس 02 اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران اسکردو 4.

3، چترال 02، استور 1.6 اور کالام میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد بارش برفباری تیز ہوائیں گلیات محمکہ موسمیات مری موسم

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد تیز ہوائیں گلیات محمکہ موسمیات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بیشتر اضلاع میں موسم اور مطلع جزوی ابر ا لود لود رہنے کا امکان ہے برفباری کی توقع ہے بارش اور برفباری دن کے اوقات میں چند مقامات پر گلگت بلتستان مزید پڑھیں میں تیز سکتی ہے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارش، پشاور میں درجۂ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ

—فائل فوٹو

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سےکم درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پشاور سٹی ایریا میں31، ایئر پورٹ ایریا میں35 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

آزاد کشمیر: بالائی علاقوں میں برفباری، نظامِ زندگی مفلوج

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دیر میں 61 اور سیدوشریف میں 40 ملی میٹر، کاکول میں 28، مردان میں 25 اور پاراچنار میں21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بارش کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں موسلادھار بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری
  • ملک کے کن علاقوں میں آج بھی بارش اور برفباری کا امکان؟
  • موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
  • بارشوں کی پیشگوئی؛ کن شہروں میں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • کراچی میں موسم ابر آلود، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • آج بروز جمعرات گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارش، پشاور میں درجۂ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ
  • ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان؟
  • آئندہ تین روز تک موسم کیسا رہے گا؟