زاہدخان ن لیگ میں شامل ‘پارٹی کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھییں : نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں مزید جلسوں پر مشاورت کی گئی۔ میاں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔ نواز شریف کو خیبر پی کے کے دوروں کا مشورہ دے دیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات پر پارٹی پوزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن خیبر پی کے کے صدر نے گلگت بلتستان انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف سے زاہد خان نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ زاہد خان کی شمولیت سے ن لیگ کی طاقت میں اضافہ ہو گا۔ خیبر پی کے عوام نے دہشتگردوں کیخلاف قربانیاں دیں۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ن لیگ کا ایجنڈا ہے جب بھی ملک ترقی پر گامزن ہوا اسے سیاسی بحرانوں میں دھکیلا گیا۔ ن لیگ کی حکومت نے ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ اللہ کی مدد سے پاکستان کی معیشت کو بحالی کے راستے پر ڈال دیں گے۔ ترقی اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی جب تک تمام صوبے شریک نہ ہوں۔ ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقی کے لئے ناگزیر ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کے نواز شریف نے
پڑھیں:
نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستانی عوام کو مسائل سے نجات دلواسکتا ہے: زاہد خان
نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستانی عوام کو مسائل سے نجات دلواسکتا ہے: زاہد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )لاہور میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کیصوبائی عہدیداروں نے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر ن لیگ میں شامل ہونے والے سابق سینیٹر اور اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان بھی موجود تھے۔ زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا اور بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم کیا۔
زاہد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان کے عوام کو مسائل سے نجات دلواسکتا ہے، نواز شریف نے ملک کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن کی بدولت عوام کو فائدہ پہنچا۔
زاہد خان نے مزید کہا کہ لواری ٹنل جیسے منصوبے کو مکمل کروا کر نواز شریف نے چترال کے عوام کے لیے بہترین سہولت فراہم کی، خیبرپختونخوا کے عوام وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارگردگی کو سراہتے ہیں۔ نواز شریف نے زاہد خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ زاہد خان منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں، ان کی شمولیت سے ن لیگ کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نیتحریک پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستانی عوام کی خوشحالی، ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ن لیگ کا ایجنڈا ہے، جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اسے سیاسی بحرانوں میں دھکیلا گیا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا بیڑا اٹھایا ہے، ہم نے اللہ تعالی کی مدد سے پاکستان کی معیشت کو بحالی کے راستے پر ڈالا ہے۔