ولی عہدابوظہبی کی آمد، 4شعبوں میں تعاون کے معاہدے : شہبازشریف کے ساتھ خیرسگالی ‘ دستخط کی تقریب میں آرمی چیف بھی موجود تھے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی) ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے آج، وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ دونوں ممالک اپنے بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ میرے حالیہ دورہ ازبکستان کے دوران ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بات چیت ہوئی، ازبکستان نے بھی اس منصوبے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس منصوبے کی بدولت گوادر اور ابوظہبی پورٹس کو فائدہ ہو گا اور یہ منصوبہ اس خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ مسلسل اور مضبوط حمایت کو سراہا۔ پاکستان میں اپنے سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لئے امارات کی گہری دلچسپی کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مختلف پاکستانی اداروں اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان حالیہ کامیاب سرمایہ کاری کے اقدامات اس مضبوط اور مسلسل بڑھتے ہوئے تعاون کی روشن مثال ہیں۔ ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید جو سینئر حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل وفد کے ہمراہ ہیں، نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ علاوہز ازیں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، اسلام آباد نور خان ایئر پورٹ پر صدر اور وزیر اعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی کا استقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور شیخ خالد آپس میں بغل گیر ہوئے، ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان خوشگوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ مہمان کو وزیر اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں ابوظہبی کے ولی عہد وزیر اعظم ہائوس سے ایوان صدر گئے جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان عطا کیا، ایوان صدر میں اس حوالے سے تقریب ہوئی۔ ابوظہبی کے ولی عہد دورہ مکمل کر نے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مہمان کو رخصت کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ابوظہبی کے ولی عہد متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی شہباز شریف کے درمیان
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں سکھ برادری سے اظہارِ تہنیت کیا ہے۔
بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری کل 10 اپریل بروز جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یہ دن ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔
انہوں نے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ آئیے! ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لیے مل کر ساتھ آگے بڑھیں۔