لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سعودی حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام عمرہ زائرین کے لیے پولیو اور مینجائٹس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی ہے، جبکہ بعض صورتوں میں ییلو فیور کی ویکسین بھی درکار ہو سکتی ہے۔ لاہور میں عمرہ زائرین ماڈل امیونائزیشن سینٹر، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں صبح 08:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، 24 کوپر روڈ، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 04:00 بجے تک ویکسین لگوا سکیں گے۔ مینجائٹس اور دیگر ضروری ویکسین عمرہ زائرین کو مارکیٹ سے خریدنی ہوں گی اور ویکسین لگوانے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (IPH) جانا ہوگا۔ زائرین کو مینول ویکسینیشن کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے  042-99201231 پر رابطہ کریں۔ درکار دستاویزات اصل قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی کاپی، ویکسین خریداری کی رسید شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی

سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی اور اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن نے ائیرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے نئے قواعد و شرائط عائد کردں، اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت  کے مطابق ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کے لیے جاری ہدایت نامے میں سعودی ایوی ایشن  نے کہا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد ایسے مسافروں کو ائیرلائنز بورڈنگ نہ دیں۔

سعودی ایوی ایشن  نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ائیرلائنز کے خلاف سعودی ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • 2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی تاحال وطن واپسی نہ ہوسکی
  • 85 ہزار پاکستانیوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، وفاقی وزیر صحت
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • 21 اپریل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے آج اجلاس بلایا ہے، مصطفیٰ کمال
  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
  • عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں داخلے کا آخری دن