سندھ بلڈنگ، سرپرستوں کی مہربانیاں ،اورنگزیب کی اضافی وصولیاں
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
انہدام سے محفوظ رکھنے کے اضافی پیسے طلب کئے جانے لگے، ناجائز تعمیرات میں تیزی
ناظم آباد نمبر 1پلاٹ K2اور گلبہار رضویہ سوسائٹی پلاٹ C4پر خلاف ضابطہ تعمیرات
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں وسطی پر قابض اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار راؤ اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا سے اعلیٰ حکام کے نام پر ہفتہ وار کروڑوں روپے کی رشوت وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس کے باعث علاقے کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے۔ رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا اجازت نامہ دینے کی مد میں سسٹم کے نام پر رہائشی پلاٹوں پر ہونے والی کمرشل تعمیرات سے ایک منزل کے 8لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک کے ریٹ مقرر کر کے شہریوں کی محنت کی کمائی سے جمع کی جانے والی رقم اور جان کو خطرے میں ڈال کر اپنی جیبیں بھرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار راؤ اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے بیٹر مافیا کو اعتماد میں لینے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے گزشتہ دنوں تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے سربراہ سمجھے جانے والی ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیاسی سرپرستی میں پلنے والے افسران کی سرپرستی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مکمل طور پر پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ناظم آباد نمبر 1بلاک K پلاٹ نمبر 2الیاس مارکیٹ میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل دکانیں فیصل بینک اور کمرشل پلازہ کی تعمیر دن کے اجالے میں کی جا رہی ہے۔ پلاٹ C4 رضویہ سوسائٹی گولیمار میں روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کا آغاز کروا کر سندھ کی اعلیٰ شخصیات کے نام پر کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وسطی میں جاری قانونی دھندوں کی نشاندہی کے باوجود بااثر بدعنوان افسران احتسابی عمل سے بالا تر ہیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار راؤ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب اور ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے درمیان بھاری معاملات طے پانے کی بھی باتیں سننے میں آ رہی ہیں ایک جانب وزیر بلدیات سعید غنی کے دعوے ہیں تو دوسری جانب ادارے کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران ماہانہ کروڑوں روپے رشوت سسٹم کے نام پر وصول کر رہے ہیں۔نشاندہی کے باوجود بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونا سرپرستوں کی سرپرستی کا پختہ ثبوت ہے ۔وسطی کے معروف علاقے ناظم آباد میں سینکڑوں غیر قانونی بننے والے پلاٹوں کی نشاندہی شہر قائد سے شائع ہونے والے متعدد اخبارات کی جانب سے بارہا تحقیقاتی اداروں کو کرائی جا چکی ہے۔ واضح رہے کے سینکڑوں پلاٹوں پر بدعنوان افسران کی سرپرستی میں اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے برخلاف غیرقانونی تعمیرات تاحال جاری ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
لاہور: عدالتوں میں دیر سے آمد، پولیس افسران کو صبح 8 بجے لوکیشن شیئر کرنے کا حکم
لاہور:پولیس افسران، اہل کاروں اور گواہوں کے عدالتوں میں بروقت نہ پہنچنے کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران اور اہل کاروں کو صبح 8 بجے لوکیشن گروپ میں شیئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کو عدالتوں میں افسران اور اہل کاروں کے بروقت پیش نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اس پر ایس ایس پی آپریشنز نے حکم دیا ہے کہ صبح 8 بجے عدالت میں تمام گواہان کو بھی پیش کروایا جائے، جس ڈویژن کے گواہان غیر حاضر ہوں گے، ڈویژن کا لیگل انچارج اسی روز شام کو ایس ایس پی کے پاس پیش ہوگا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ کوتاہی ہرگز نہ ہو ورنہ تعمیل نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔