Nawaiwaqt:
2025-02-28@08:56:41 GMT

چپمپئنز ٹرافی  انعقاد سے پتہ چلا پاکستان محفوظ ہے،میئرلندن

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

چپمپئنز ٹرافی  انعقاد سے پتہ چلا پاکستان محفوظ ہے،میئرلندن

لندن(این این آئی)میئر لندن صادق خان نے سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر ہے جہاں رمضان لائٹس لگائی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فخر کی بات ہے ہم نے مسلسل تیسرے سال رمضان لائٹس لگائیں۔صادق خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے مقامی کمیونٹیز کو اسلام کے بارے میں بتانا ہوگا، کیونکہ بعض افراد مسلمانوں کے بارے میں غلط باتیں پھیلاتے ہیں۔میئر لندن کا کہنا تھا کہ افسوس چیمپئنز ٹرافی سے میری دونوں ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آوٹ ہوگئیں۔صادق خان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں اچھی فارم میں نظر آرہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چپمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے موقع ملا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اگر عمران خان ڈیل کرتے تو بہت پہلے لندن چلے جاتے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے میرا سب سے زیادہ رابطہ رہتا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانیٔ پی ٹی پئی ڈیل کرتے تو بہت پہلے لندن چلے جاتے، وہ واضح کر چکے کہ وہ ڈیل نہیں کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتیں مقتدرہ کے ذریعے اقتدار حاصل کرتی رہی ہیں، ماضی میں بہت غلطیاں ہوئیں، اب ماضی میں نہیں پڑنا۔

بانئ پی ٹی آئی کو ڈیل کر کے باہر آنے کے کئی مواقع ملے، سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بہت سے ایسے مواقع آئے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کر کے باہر نکل سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چادر چار دیواریوں کو پامال کیا گیا، یہ سیاست نہیں شرافت کا معاملہ ہے، 8 فروری کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا، ہم محبِ وطن ہیں، اس طرح حکومت نہیں چل سکتی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اور کے پی میں بسنے والے پاکستانی ہیں، ہم نے یکجا ہو کر آواز اٹھائی تو کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم گارنٹی کے طور پر ساتھ کھڑے ہوں گے، قوم متحد ہو کر باہر نکلے اور ہمارا ساتھ دے۔

متعلقہ مضامین

  • لندن میں مسلسل تیسری بار ’رمضان کی روشنیاں‘ جگمگانے لگیں، دنیا کے لیے مثال قائم
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے پر بھارت میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ،وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت
  • اگر عمران خان ڈیل کرتے تو بہت پہلے لندن چلے جاتے: سلمان اکرم راجہ
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت استقبال و تقدس رمضان و امن سیمینار کا انعقاد
  • متحدہ علماء محاذ کا استقبال و تقدس رمضان و امن سیمینار کا انعقاد
  • بھارتی صحافی نے اپنی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی
  • ہنگو، استقبال ماہ مبارک رمضان اور شہدائے راہیان قدس کی یاد میں سیمینار کا انعقاد
  • میئر کراچی عباسی شہید ہسپتال کی لفٹ گرنے کے حادثے میں بال بال بچ گئے