بھارتی میزائیلوں پر نظر رکھتی چین کی جدید آنکھ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
لاہور:
برما کی سرحد پر واقع اپنے صوبہ یوننان میں نیا ریڈار اسٹیشن بنا کر چین نے بھارت کے عسکری حلقوں میں ہلچل مچا دی.
اسٹیشن پر نصب جدید ترین ’’لارج فیڈ ایرے ریڈار ‘‘5 ہزار کلومیٹر قطر میں بھارتی بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کے میزائیلوں کی تمام سرگرمیاں نوٹ کرے گا، وہاں بحرہند اور خلیج بنگال میں تمام بھارتی میزائیلوں کے تجربات پر نظر رکھے گا۔
اس سسٹم میں رفتار اور ٹریجیکٹری ریکارڈ کرنے والے بہترین آلات نصب ہیں، حاصل شدہ ڈیٹا سے چین نہ صرف بھارتی میزائیلوں کی طاقت سے آگاہ ہو گا بلکہ وہ اپنے میزائیل ڈیفنس سسٹم کو طاقت ور بنا سکے گا۔
بھارتی عسکری حلقے یہ جان کر شدید تشویش میں مبتلا ہیں کہ اب خصوصاً بحر ہند میں انڈین نیوی کے تمام میزائیل تجربات اور جنگی طیاروں و ڈرون کی اڑانیں چین کی ’’آنکھ ‘‘بہت گہرائی وگیرائی سے دیکھ سکے گی یوں بھارتی بحریہ کی کمزوریاں چین سے چھپی نہیں رہ سکتیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا میں 100 سے زائد انٹیلیجنس اہلکار فحش چیٹ میں ملوث ہونے پر برطرف
واشنگٹن: امریکی انٹیلیجنس اداروں میں 100 سے زائد اہلکاروں کو حساس سرکاری چیٹ پلیٹ فارم پر فحش گفتگو کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، ٹلسی گیبرڈ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ اہلکار ایک محفوظ چیٹ سسٹم کو، جو قومی سلامتی کے لیے مخصوص تھا، فحش اور غیر اخلاقی گفتگو کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ اعتماد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو بنیادی پیشہ ورانہ اصولوں کے بھی خلاف ہے۔"
گیبرڈ نے اعلان کیا کہ ان تمام ملازمین کو فوری طور پر برطرف کر کے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم انٹیلیجنس ایجنسیوں میں سخت صفائی مہم جاری رکھیں گے۔"
ایک ترجمان کے مطابق، انٹیلیجنس اداروں کو جمعہ تک ان تمام اہلکاروں کی شناخت مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جو ان غیر اخلاقی چیٹ گروپس میں شامل تھے۔
اس کے علاوہ، حالیہ ہفتوں میں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں شروع کی گئی تنوع (diversity) پالیسی پر کام کرنے والے عملے کو بھی برطرف کرنے کا عمل جاری تھا، لیکن ایک وفاقی جج نے اس فیصلے پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔