اس حکومت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس حکومت کا اخلاقی جواز اس لیے نہیں ہے کہ ادھر جو لوگ بیٹھے ہیں جو ممبر نیشنل اسمبلی ہیں، جو ایم پی ایز بیٹھے ہیں یہ جعلی مینڈیٹ ہولڈر ہیں، انھوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے ، الیکشن پوسٹ پولنگ رگ کیا ہے، پری پولنگ رگنگ ہوئی ہے، دنیا نے دیکھا ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے لوگ الیکشن ٹریبونلز میں گئے ہوئے ہیں ، ان کی تاریخیں نہیں لگ رہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا کہ گورنمنٹ کا نقطہ نظر تو وزرا غالباً بہتر بتا سکتے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی جماعت ہے اور ہم جہاں بھی جو سیاسی رائے ہے منظم ہوگی ہم اسے خوش آمدید کہیں گے.
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ قومی ڈائیلاگ کی تو ہمیشہ ضرورت ہے، اگر ہم نے واقعی اپنی معیشت میں گروتھ لے کر آنی ہے، نمو لے کر آنی ہے تو وہ جسے ہم کہتے ہیں مشکل اور بڑے فیصلے ان سب کو پہلے ڈسکس کر کے اس پر آگے بڑھنا چاہیے.
رہنما جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ ہم اس پروگرام میں بحثیت مبصر شریک ہوئے تھے اس حثیت میں ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا، کامران مرتضیٰ تفصیلاً وہ ساری باتیں سامنے رکھیں جو پچھلے دنوں میں ہمارے اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوئی ہیں، ہم ہم اس طرح کے کسی اتحاد کا حصہ اس وقت بننے کے لیے تیار نہیں جب تک ہمیں اعتماد نہ ہو، دوسری بات یہ ہے کہ ہماری پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان پندرہ سولہ سال سے بڑے بڑے اختلافات ہیں، ہم تو پھر بھی بڑے کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے دین میں فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات میں حصہ لیا، وہ اب اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ اگر کسی کو قانونی عمل کے نتیجے میں سزا ہوئی ہے تو حکومت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ ذرائع کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ جو لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان واپس آ کر سیاسی میدان میں حصہ لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر لاکھوں ڈالر خرچ کر کے پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس کا سخت نوٹس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ان سے مشاورت کرتی ہیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہنرمند افراد کو بیلاروس بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بات چیت اسی وقت ممکن ہے جب مخالفین سرینڈر کریں اور آئین و قانون کے دائرے میں آئیں۔پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں پیش آنے والا واقع بہت افسوس ناک ہے۔ مقتول افراد کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانیوں کے قتل کی ایرانی حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی کاوشوں کی قدر کی، میں اسی ماہ وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کروں گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ لاکھوں ڈالرز دے کر لیٹراسپانسر کرنے، لابیز کرنے اور مسلح افواج کو بدنام کرنے سے گھٹیا کوئی کام نہیں۔ وطن ماں کی طرح ہوتا ہے اور ماں کے خلاف ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ حکومت بسنت تہوار منانے پر نظرثانی کر رہی ہے، حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔