Jang News:
2025-02-28@04:33:17 GMT

مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود

بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے، ضلع قلات میں سب سے زیادہ بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے، کوئٹہ میں بھی بارش سے ندی نالے ایک ہوگئے، ٹریفک اور بجلی کا نظام درہم برہم رہا۔

کوئٹہ میں گزشتہ شب شروع ہونے والی بارش دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہی، پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش سے کوئٹہ کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں، بارش کے دوران بجلی کا طویل بریک ڈاؤن اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

قلات میں 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارکھان، موسی خیل، خضدار، چاغی، پشین اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم دن کے اوقات میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ ، قلات ، ژوب ، موسیٰ خیل، لورالائی ، بارکھان، سبی، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی تو قع ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش اوربرفباری،جاتی سردی لوٹ آئی

بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش کے باعث موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،دوسری جانب ملک میں بارشوں کے دھواں دھاراسپیل کے دوران مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا،خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کالام میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، نوشہرہ ،مردان ، چارسدہ ، صوابی ،چترال ، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ ،ایبٹ اباد ، ہری پور،مانسہرہ ، بٹگرام ، کوہستان، تورغر،باجوڑ ، مہمند ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، لکی مروت، بنوں ، کرم، ڈی آئی خان ، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بارش اور بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیاہے اور این ڈی ایم اے نے اس حوالے سے ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔ گزشتہ روز کے پی کےکے بیشتر اضلاع میں بارش اور مالم جبہ میں برف باری ہوئی، کالام میں 22 ، پارا چنار اور دیر میں 16 ملی میٹر بارش ہوئی،اس کے علاوہ مالم جبہ میں 12 اور پشاور میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہےجبکہ پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 3 ،کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،اس کے علاوہ شانگلہ اور مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، وادی کاغان میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شانگلہ کے میدانی علاقوں بشام،شاہ پورمیں بارش اور شانگلہ ٹاپ، یختنگی،الپوری میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیاہے۔ دیربالا اور سوات میں بارش اوربرفباری سے سردی لوٹ آئی ہے، مالم جبہ، کالام اور مہوڈنڈ میں برفباری سے ہرسو سفیدی چھاگئی،بلوچستان میں بھی بارش ہوئی ہے،چمن میں آندھی سےگھروں کی دیواریں اور بجلی کے ٹاورگرگئے۔ پنجاب کے شہروں شیخوپورہ،فاروق آباد، رینالہ خورد، کلورکوٹ، شرقپورشریف اوردیگرعلاقوں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ دوسری جانب بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور متعدد زخمی ہوگئے،کرک میں مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوئے جبکہ خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے،ایک اور واقعہ میں وادی نیلم میں 3 افراد برفانی تودے تلے دب کرلقمہ اجل بن گئے،اٹک میں سڑک پر پھسلن سے بس کھائی میں جاگری جس کے باعث 3 افراد جان سے گئے جبکہ حادثے میں 9 زخمی ہوگئے۔ گلیات میں برفباری کے بعد پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،پشاور میں کوہاٹ روڈ پر مکان کی چھت تلے دب کر 4 بچے زخمی ہوگئے،جمرود کے علاقے ملا گوری میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی لاش کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون دینی مدارس کی حافظ ومعلمہ تھی۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مختلف علاقوں میں برفباری کی وجہ سے سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے،خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہرقائد میں مطلع ابرآلود، ہے اورآج سرمئی بادل چھائے رہیں گے،محکمہ موسمیات نے پارہ 32ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے،ہوا میں نمی 85 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،شہر کا فضائی معیار تاحال مضرصحت قراردیاگیاہے،کراچی پاکستان کاپہلا اوردنیاکاچوتھاآلودہ ترین شہر بن گیا ہے،ماہرین نے شہریوں کواحتیاط برتنے کامشورہ دیاہے۔ وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام سمیت زیریں علاقوں میں گزشتہ روز سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،جاگراں ویلی ،لوات بالا، شاردہ ،دودنیال ،کیل ،گریس ویلی ،تاؤبٹ سرداری ،ہلمت ،سرگن ،شونٹھر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،وادی نیلم کے سیاحتی مقامات بالائی علاقوں میں ایک فٹ جبکہ پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے،بارش اوربرفباری سے بجلی اورمواصلات کا نظام بری طرح متاثرہواہے،بالائی علاقوں کو ملانے والی متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے،بارش اوربرفباری کے دوران تمام ایمرجنسی رسپانس کے ادارے الرٹ ہیں اورشہریوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں میڈیا ہاوسز کی بندش قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • کراچی میں موسم ابر آلود، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی بندش کے باعث ایئر لائنز نے کرایے دگنے کر دیے
  • بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
  • شاہراہوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین این ایچ اے، سیکریٹری پلاننگ کو طلب کرلیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں  ہلکی اور تیز بارش
  • گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش اوربرفباری،جاتی سردی لوٹ آئی
  • بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں موجود
  • مری میں آج برفباری کا امکان، سیاحوں کی آمد