7 اکتوبر 2023 کو تقریبا 5 ہزار افراد دراندازی میں کامیاب ہوئے، صیہونی فوج کا اعتراف شکست
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
تحقیقات میں کہا گیا کہ یہ تاثر کہ حماس ایک مکمل تنازع میں دلچسپی نہیں رکھتی اور یہ صورتحال برسوں تبدیل نہ ہوگی، جس کے نتیجے میں حملے کا جواب دینے کی تیاری اور صلاحیت متاثر ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو کیے گئے حملے میں اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے 7 اکتوبر حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، جس میں اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے سے پہلے حماس کی صلاحیتوں کو کم سمجھا اور اسرائیلی شہریوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔ تحقیقات میں کہا گیا کہ یہ تاثر کہ حماس ایک مکمل تنازع میں دلچسپی نہیں رکھتی اور یہ صورتحال برسوں تبدیل نہ ہوگی، جس کے نتیجے میں حملے کا جواب دینے کی تیاری اور صلاحیت متاثر ہوئی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک ہزار جنگجو اسرائیلی سرحد میں داخل ہوئے، دوسرے مرحلے میں مزید دو ہزار جنگجو اسرائیل میں داخل ہوئے، اور تیسرے مرحلے میں ہزاروں جنگجو، شہری سرحد میں داخل ہوگئے، اپوزیشن کیطرف سے ناکامیوں پر انکوائری کے مطالبے کیے گئے تھے، جس کے بعد فوجی تحقیقات کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور تقریبا 5 ہزار افراد غزہ سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔ اسرائیل کے اعداد و شمار کے مطابق تحقیقات میں 7 اکتوبر 2023 سے پہلے اور بعد میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی، جنگی رویے اور انٹیلی جنس کو دیکھا گیا، جب حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا، جس میں 1,200 افراد ہلاک اور 250 سے زیادہ کو قید کر لیا گیا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اس کے بعد سے غزہ پر اسرائیل کے حملے میں 48 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اکتوبر 2023 کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔