ملتان، شہدائے قدس کی یاد میں یوم تجدید عہد کی ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم عہد ہے، ہم فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہم ہر خیانت کا بھرپور جواب دیں گے، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا مقدس خون رنگ لائے گا، فلسطین اور بیت المقدس فلسطینیوں کو مل کر رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: محمد ثقلین نقوی
مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہید مقاومت، شہید راہ قدس سید حسن نصراللہ و شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے موقع پر امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لائیو تشیع جنازہ دکھایا گیا۔ شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، مجلس عزا اور شہداء سے ایفائے عہد کے لیے شمعیں روشن کی گئیں، مقررین نے کہا کہ آج یوم عہد ہے، ہم فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہم ہر خیانت کا بھرپور جواب دیں گے، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا مقدس خون رنگ لائے گا، فلسطین اور بیت المقدس فلسطینیوں کو مل کر رہے گا، پوری دنیا سے حریت پسندوں نے شہداء کا نماز جنازہ پڑھ کر امریکہ اور اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے۔
اس موقع پر صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، پرنسپل جامعۃ العباس علامہ ڈاکٹر غضنفر علی حیدری، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب احتشام اظہر نے شرکاء سے خطاب کیا، سید کاشف زیدی اور عاصم گیلانی نے منقبت پڑھی۔ علامہ سلطان احمد شاہ، علامہ احسان رضی، یافث نوید ہاشمی، ملک اظہر کھوکھر، سید وسیم زیدی، غلام حسین انصاری، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم فخر نسیم، ضلعی صدر آئی ایس او علی مصدق، عرفان چاون سمیت صوبائی و ضلعی کارکنان نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیت المقدس شہید سید کی آزادی
پڑھیں:
انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا؛ رضوان کی ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کے بجائے اردو میں بات چیت نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔
مزید پڑھیں: وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے "کپتان" کو ٹرول کردیا
میچ سے قبل ہوئے ٹاس کے دوران محمد رضوان نے انگریزی کے بجائے اردو کو فوقیت دی اور کہا کہ مجھے اردو میں بات کرنی ہے، جس کے بعد انہوں نے اردو میں گفتگو کی۔
مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا عامر، صائم کے درمیان تلخ جملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
رضوان کے اس اقدام کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: "آپکی کپتانی میں کافی سیکھ لیا" کیا ملتان سلطانز ون کی طرف جائیگی؟
واضح رہے کہ میچ سے قبل ہونیوالی پریس کانفرنس میں محمد رضوان سے انکی انگریزی سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے صحیح انداز اپنا سکوں لیکن میری مادری زبان نہیں، اس لیے مشکل پیش آتی ہے لیکن اب کوشش کروں گا اردو میں ہی گفتگو کروں۔