150 ارب کی گندم خراب ہونے کا خدشہ، محکمہ خوراک کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں میں موجود گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے محکمہ خوراک نے گندم ریلیز کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط تحریر کردیا۔
محکمہ خوراک کے مطابق گوداموں میں 1.376 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ یہ گندم سال 2022-23 اور 2023-24 میں ذخیرہ کی گئی، گندم خراب ہونے سے 150 ارب روپے سے زائد نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔
آباد گاروں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ ذخیرہ کی گئی گندم فوری فروخت کرے، ذخیرہ کی گئی گندم کی وجہ سے نئی فصل پر کاشتکاروں کو نقصان ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ خوراک
پڑھیں:
محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے
محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سنگل شفٹ والے پرائمری اسکول صبح 8 سے1:30 بجے تک کھلےرہیں گے اور جمعہ کو 8 سے 11:30بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ پرائمری اسکول کے اوقات کارصبح ساڑھے 7 سے 11:30 بجےتک ہوں گے اور ان اسکولوں کی دوسری شفٹ پونے 12 سے پونے3 بجے تک ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعہ کوپہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 بجےتک ہوگی اور دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:30 تک ہوگی۔ سنگل شفٹ سیکنڈری ،ہائرسیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول 8 بجے 1:30 بجے تک کھلےرہیں گے جب کہ جمعہ کو 8 سے 11:30 تک اسکول کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ڈبل شفٹ سیکنڈری، ہائرسیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک ہوگی اور دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعہ کو پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک ہوگی جب کہ جمعہکو دوسری شفٹ11:45 سے1:15تک ہوگی۔