حکام کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان کئی مقامات پر بند ہے، سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔ داسو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لگاتار بارشوں کی وجہ سے ملبے کی صفائی میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے مسلسل برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بلاک ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں جی بی کے سینکڑوں مسافر کوہستان کے مختلف علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔ حکام کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان کئی مقامات پر بند ہے، سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔ داسو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لگاتار بارشوں کی وجہ سے ملبے کی صفائی میں دشواری پیش آ رہی ہے، تاہم کوششوں کے ذریعے سڑک کو رات تک کھولنے کی توقع ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سڑک بند ہونے سے متاثرہ 200 سے زائد مسافروں کو داسو دیہاتی صحت مرکز میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ان خاندانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 980 گرام آئس ہیروئن  برآمد کرلی۔

اعلامیے کے مطابق مسافر محمد ولی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی پر تلاشی لی گئی تو بیگ میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی آئس برآمد ہوئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایبٹ آباد، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق
  • شدید بارش کے باعث شاہرہ قراقرم کئی مقامات سے بند، مسافر پریشان
  • شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ ,شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند, سیکڑوں مسافرپھنس گئے۔
  • پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی، طور خم بارڈر آج بھی بند، سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں
  • پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ قراقرم بند، مسافر پھنس گئے
  • بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں موجود
  • موٹروے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق
  • ملائیشیا جانے والی گداگری میں ملوث خاتون آف لوڈ