Daily Mumtaz:
2025-04-28@09:21:36 GMT

پاکستانی ایئرلائن کا نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

پاکستانی ایئرلائن کا نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ایئرلائن فلائی جناح نے نئی پروازوں کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کی بجٹ ایئرلائن فلائی جناح نے  اعلان کیا کہ وہ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ نئی نان اسٹاپ پروازیں شروع کر کے سعودی عرب میں توسیع جاری رکھے گی۔
نئی سروس اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جوڑ دے گی جس سے فلائی جناح کی سعودی مملکت میں موجودگی کو تقویت ملے گی۔
پاکستان کے لکسن گروپ اور شارجہ کے ایئر عربیہ گروپ کے درمیان مشترکہ منصوبے فلائی جناح کو اکتوبر 2023 میں بین الاقوامی روٹس پر کام کرنے کے اجازت نامے ملے۔ تب سے، ایئر لائن نے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان پروازوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
اس نے حال ہی میں لاہور اور سعودی عرب کے تین اہم شہروں بشمول دمام، ریاض اور جدہ کے درمیان نان اسٹاپ پروازوں کے ساتھ سعودی عرب میں اپنے آپریشنز کو بڑھایا ۔
ریاض اور اسلام آباد کے درمیان نئے روٹ کے ساتھ، فلائی جناح دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سفری مانگ کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان رابطے کو بڑھایا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد فلائی جناح کے درمیان

پڑھیں:

حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی

 

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز دو روز بعد 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔
سی او او و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سیولت کے تمام انتظامات مکمل ہیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کے 7 خصوصی کاونٹر قائم کر دیے گئے ہیں ۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت مہیا کی جائے گی۔
آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ حج پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے سعودی امیگریشن حکام کا 45 رکنی وفد آج اسلام آباد پہنچا۔
سعودی حکام اسلام اباد اور کراچی میں 29 اپریل سے شروع ہونے والے حج اپریشن میں خدمات سرانجام دیں گے۔
وزارت مذہبی امورحکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 29 ہزار عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 100، کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان
  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا
  • سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمہ ورلڈ بینک کے قرضے کا تصفیہ کرنے کا اعلان
  • حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی
  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفدکی پاکستان آمد
  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا
  • اہلِ پنجاب کیلیے بڑی خوشخبری؛ ایئرلائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان
  • پاکستان کیلئے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں، بھارتی وزیر آبی وسائل کا اعلان، 3 منصوبوں پر کام شروع
  • ’نو اینٹری‘: بھارت کی کتنی پروازیں پاکستانی حدود سے استفادہ کرتی تھیں؟