وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 5 سال کے ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ملائیشیا سمیت دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ کا کامیاب سسٹم ہے۔ عام بس کی نسبت اے آر ٹی کیلئے روڈ پر کم جگہ درکار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اے آر ٹی تین کوچز پر مشتمل بس میں 300 سے زائد مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمارٹ اسٹیشن پر موجود بس کی چارجنگ چند منٹ میں ہوجائے گی، اے آر ٹی میں مسافروں کےلیے فاسٹ چارجنگ، وائی فائی، مانیٹرنگ کیمرے اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں اے آر ٹی متعارف کروایا جائے گا۔ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم چھوٹے شہر میں رہنے والوں کا بھی حق ہے، آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ پنجاب بھر میں چار سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر شہر میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم ضروری ہے، جدید ٹرانسپورٹ سے معیار زندگی بہتر ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ سسٹم مریم نواز اے آر ٹی
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے
پنجاب حکومت کی جانب سے اخبارات کو فرنٹ پیج کے لیے جاری کیے گئے اشتہارات پر رانا ثنااللہ بھی بول پڑے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرنٹ پیج پر اشتہارات کے حوالے سے مریم اورنگزیب سے بات کروں گا۔ ان کے ہوتے ہوئے ایسے نہیں ہونا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں مریم نواز کی ایک برس کی کارکردگی پر اشتہار، ’جن اخبارات نے اشتہار چھاپا ان پر پیکا نہیں لگتا؟‘
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملک کے بڑے اخبارات کو فرنٹ پیج کے لیے اشتہار جاری کیا گیا تھا، جس کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ بالکل اخبار کے فرنٹ پیج کی شکل میں تھا، تاہم اس پر حکومت کی کارکردگی سے متعلق خبریں شائع تھیں۔
پنجاب حکومت نے اب تک جتنے منصوبوں کا اعلان کیا ہے یا پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اس حوالے سے مریم نواز کے بیانات اس اشتہار کا حصہ ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اس اشتہار پر عوام کی جانب سے جہاں حکومت پر تنقید کی جارہی ہے وہیں میڈیا ہاؤسز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل 8 فروری کو حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر بھی ایسا ہی اشتہار جاری کیا گیا تو پورے پیج پر مشتمل تھا۔
یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کرکٹ پر اشتہار: “اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے‘‘
اس کے علاوہ گزشتہ برس 8 فروری کو مسلم لیگ ن نے اخبارات کو فرنٹ پیج کے لیے ایسا ہی اشتہار جاری کیا تھا جس میں شہ سرخی پر وزیراعظم نواز شریف لکھا گیا تھا، تاہم انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کا تاج شہباز شریف کے سر سج گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اخبارات اشتہارات پنجاب حکومت تنقید رانا ثنااللہ بول پڑے فرنٹ پیج اشتہارات مریم نواز وی نیوز