Jang News:
2025-02-27@19:43:06 GMT

سرگودھا: طالبہ سے مبینہ زیادتی و تشدد کے ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

سرگودھا: طالبہ سے مبینہ زیادتی و تشدد کے ملزمان گرفتار

فائل فوٹو۔

سرگودھا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کے  مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کا طالبہ سے زیادتی سے انکار پر طالبہ کا میڈیکل کرایا گیا۔ 

ڈی پی او کے مطابق تحصیل اسپتال میں طالبہ کے میڈیکل میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی، لڑکی کے والد نے بیٹی سے زیادتی اور اغوا کامقدمہ درج کرایا تھا۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق طالبہ کے والد سے تفتیش کی جا رہی ہے، خواتین سے زیادتی کے الزامات پر فوری مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ 

پولیس ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا مقدمہ کے اندراج کے بعد میڈیکل کروایا جاتا ہے، طالبہ کے مقدمہ میں بھی ایسا ہی کیا، مقدمہ درج کر کے  میڈیکل کروایا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

عدالت سے فرار ہونیوالے قتل کے 2 ملزمان دوبارہ گرفتار

سیشن کورٹ لاہور سے فرار ہونے والے قتل کے 2 ملزمان بہاولپور سے پکڑے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان حمزہ اور شیر زمان کو آپریشنز پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان چند روز قبل سیشن کورٹ سے ہتھکڑیاں چھڑوا کر فرار ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار

موبائل لوکیشنز اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ملزم شیرزمان گرین ٹاؤن پولیس کو قتل کی واردات میں مطلوب تھا۔ ملزم حمزہ اکبری گیٹ پولیس کو ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

دونوں ملزمان منصوبہ بندی کے تحت سیشن کورٹ سے فرار ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • لودھراں: شوہر کے ہاتھوں بیوی کا مبینہ قتل،، مقدمہ درج
  • سرگودھا: 16 سالہ لڑکی گن پوائنٹ پر اغواء، 3 روز تک زیادتی
  • شرمناک سرگرمیوں میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا گیا
  • عدالت سے فرار ہونیوالے قتل کے 2 ملزمان دوبارہ گرفتار
  • کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • مصطفیٰ عامر قتل: تشدد اور زندہ جلانے سے پہلے مبینہ قاتل کی فلمی ولن جیسی حرکتیں
  • گوجرانوالہ: زیادتی کے بعد 5 سالہ بچی کے قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک
  • تصاویر کے ذریعے طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار