وفاقی کابینہ میں شامل نئے اراکین نے حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وفاقی کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کرلیا گیا، اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔
تقریب میں حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کابینہ ارکان کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چوہدری نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔
انکے علاوہ علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا۔
طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی اور مختار بھرت نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔
انکے علاوہ شزرا منصب، عون چوہدری، وجیہہ قمر نے بھی بطور وزیر مملکت حلف اٹھالیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر منتخب،وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی مبارکباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی ملکی سیاست میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار، سنجیدہ اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ایک مضبوط اور مستحکم سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔ امیر مقام نے نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پارٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Post Views: 2