فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز

ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کے دورۂ پاکستان میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے کیے گئے۔

اسلام آباد آمد پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام نے ابوظبی کے ولی عہد کو خوش آمدید کہا، وزیراعظم ہاؤس آمد پر ابوظبی کے ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزراء، اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی ابوظبی کے ولی عہد کے وفد کا حصہ ہیں۔

ابوظبی کے ولی عہد کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوگیا، ریلوے کے شعبے میں دو مفاہمتی یادداشتوں، انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے، ایوان صدر آمد پر صدر آصف زرداری نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ صدر نے ابوظبی کے ولی عہد کو نشانِ پاکستان کا اعزاز عطا کیا، جو ولی عہد ابوظبی شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی پاکستان کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔

ولی عہد کی غیر معمولی خدمات اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر نشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا، ولی عہد ابوظبی نے تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ابوظبی کے ولی عہد کو کے شعبے میں میں تعاون شیخ خالد

پڑھیں:

پاکستان اور ازبکستان کے مابین کن اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے؟

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ ازبکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کن اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم پاکستان کے دورہ کے دوران ازبکستان کی وزارت داخلی امور اور پاکستان کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان اور ازبکستان کی وزارت دفاع کے مابین عسکری انٹیلیجنس کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین سائنٹفیک، تکنیکی اور جدید شعبوں میں تعاون کا معاہدہ ہوا، جبکہ خبروں کے شعبے کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) اور ازبکستان اطلاعات ایجنسی (UZA) کے مابین تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی (FSA) اور ازبک ڈپلومیٹک اکیڈمی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کے استثنا کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ازبکستان کی وزارتِ روزگار و تخفیف غربت اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور تاشقند کے محکمہ شہری ترقی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جبکہ لاہور اور بخارا کے مابین بطور جڑواں شہر تعلقات پر مفاہمتی یادداشت بھی سائن کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی بندرگاہوں تک ازبکستان ریلوے لائن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ، شوکت مرزایوف

اس کے علاوہ وزیراعظم یوتھ پروگرام پاکستان اور ازبکستان کی حکومت کے مابین امور نوجوانان پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تاشقند دورہ ازبکستان شہباز شریف معاہدے مفاہمتی یادداشتیں وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوگئے
  • ابوظہبی کے ولی عہدکا دورہ، یو اے ای اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے
  • ابوظہبی کے ولی عہدکا دورہ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے
  • پاکستان ابوظبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز، انفرااسٹرکچر کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اور ازبکستان کے مابین کن اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے؟
  • پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
  • تاشقند: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ازبکستان‘تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں کا امکان