وفاقی کابینہ میں توسیع، 13 وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا،ایوان صدر میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وفاقی کابینہ میں توسیع، 13 وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا،ایوان صدر میں تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی، نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفی کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل شامل ہیں۔
حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت میں ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمن کانجو، بلال کیانی، مختیار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری، وجیہہ قمر شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کے 3 مشیر توقیر شاہ، پرویز خٹک اور محمد علی نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزرائے مملکت نے حلف
پڑھیں:
وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 4نئے وزرا شامل کیے جانے کا امکان
وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 4نئے وزرا شامل کیے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا اور 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مصطفی کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے وزرا کی تقریب حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفی کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جاسکتی ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اِس وقت خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ ان کے پاس وزارت وفاقی تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔