کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر ساتھی کی مدد سے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کالعدم تحریک طالبان نور ولی محسود گروپ کا تذکرہ تھا۔ مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سی ٹی ڈی کراچی نے تحقیقات کا آغاز کیا، تحقیقات کے دوران ہر دو پہلوؤں سے ویڈیو کی جانچ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کالعدم تحریک طالبان پاکستان نورولی محسود گروپ کی طرف سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جس کا مقصد کراچی میں ایک دفعہ پھر کالعدم تنظیم کی دہشت پھیلانا مقصود تھا۔

سی ٹی ڈی کراچی نے آج کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمر ولد عزیز الرحیم کو مسان چوک نزد کے پی ٹی فٹبال گراؤنڈ و حقانی مسجد کیماڑی کراچی سے گرفتار کیا، ملزم نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ اس نے یہ ویڈیو اپنے موبائل فون سے بنا کر اپنے تنظیمی ساتھی قہرمان کو ترسیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف

ملزم کی نشاندھی پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پرچی بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزم کے انکشافات کی روشنی میں مزید کارروائی جاری ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سندھ کراچی میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید دہشتگردی مواد کی برآمدگی کے سلسلے میں پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ کارروائیاں کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news سی ٹی ڈی کالعدم تحریک طالبان کالعدم تنظیم کراچی ملزم گرفتار نور ولی محسود گروپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی کالعدم تحریک طالبان کالعدم تنظیم کراچی ملزم گرفتار سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم سی ٹی ڈی

پڑھیں:

امریکا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والا شاطر ملزم کراچی سے گرفتار

کراچی:

ایف آئی اے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی امریکی دستاویزات فراہم کرنےمیں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران شہریوں کوجعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا، جس کی شناخت عمیر اسلم کے نام سےہوئی ہے۔

اعلامیے کو مطابق ملزم کو چھاپہ مارکارروائی میں کراچی سےگرفتارکیا گیا، جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پرعمل میں لائی گئی۔

ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرجاری کیا اور خواتین کو ویزاپراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔

گرفتارملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع العمران ایویشن نامی ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا، ملزم نےخواتین سےمجموعی طور پر 134000 روپے ہتھیائےاور بھاری رقوم وصول کرکے متاثرین کو جعلی اپوائنٹمنٹ اورجعل بینک سلپ جاری کیں۔

متاثرہ شہریوں نے پوچھ گچھ پرانکشاف کیا کہ ملزم نے رقوم نقد وصول کرکے واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیجیں جبکہ نجی بینک کی جانب سےمذکورہ ٹرانزیکشن سلپ کوجعلی قراردیا گیا۔

امریکی قونصلیٹ حکام نے مذکورہ ایجنٹ کےخلاف تحریری شکایت درج کرائی،جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکیا،اس حوالے سے مذید تفتیش کاآغازکردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی دو سینئر اداکاراؤں کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والا شاطر ملزم کراچی سے گرفتار
  • کیا راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کے ساتھ منگنی کرلی؟ ہیرے کی انگوٹھی پہنتے ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف پوسٹ کرنے پر فیصل آباد سے ملزم گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • شعیب اختر نے کپتان محمد رضوان کو ’ایب نارمل‘ کہہ دیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار
  • بلوچستان، قومی شاہراہ پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کی سنیپ چیکنگ، ویڈیو وائرل