کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں داخل ہونے والوں کو کیا سزا ہو سکتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کا انعقاد ہو رہا ہے، اس سے قبل لاہور کے قذافی، کراچی کے جناح اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا تھا اور بعض جگہ پر خندقیں بھی بنائی گئی تھیں، تا کہ کوئی بھی تماشائی کرکٹ گراؤنڈ میں داخل نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:’یہ کونسی اولمپکس میں لانگ جمپ لگاتا رہا ہے؟‘، قذافی اسٹیڈیم میں تماشائی میدان میں داخل
تاہم 2 دنوں میں لاہور کے قذافیا سٹیڈیم اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں 2 ایسے واقعات ہو چکے ہیں کہ جب نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گئے اور میچ میں خلل پیدا ہوا، بعد ازاں دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کہ آنے کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
وی نیوز نے قانونی ماہرین سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان نوجوانوں کے خلاف درج مقدمات میں کون سی دفعات شامل کی گئی ہیں اور ان نوجوانوں کو کون سی سزا ہو سکتی ہے؟
نواجون کیخلاف 186 اور 447 کا استعمالماہر قانون عمران شفیق ایڈووکیٹ نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ سے حراست میں لیے گئے فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے عبدالقیوم کے خلاف دفعہ 186 اور 447 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دفعہ 186 کے مطابق اس نوجوان نے سیکیورٹی پر مامور اہلکار کی ڈیوٹی میں مداخلت کی ہے، اس جرم کی سزا 3 ماہ سے ایک سال قید اور 5 سے 50 ہزار روپے تک کا جرمانہ ہے، جبکہ یہ جرم قابل ضمانت ہے۔
عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمے میں درج دوسری دفعہ 447 ہے، جس کے مطابق یہ نوجوان غیر قانونی طور پر کسی جگہ پر داخل ہو گیا ہو، اس جرم کی سزا بھی 3 ماہ ہی ہے اور اور ساتھ میں 3 ہزار روپے جرمانہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ یہ جرم بھی قابل ضمانت ہے، اگر یہ نوجوان مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو ضمانت کے مچلکے جمع کروائے جائیں تو مجسٹریٹ اس کو ضمانت پر گھر بھیج گا۔
ماہر قانون نے کہا کہ دفعہ 186 کے مطابق اگر کوئی شخص کسی سرکاری ملازم کو اپنے ڈیوٹی کے انجام میں مداخلت کرے تو اس کو 3 ماہ سے ایک سال تک سزا اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے اختتام پر افغانستانی ٹیم جیت کی خوشی مناتے ہوئے ایک تماشائی گراؤنڈ میں گھس آیا تھا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے اس تماشائی کو حراست میں لے کر وہاں سے لے گئے تھے۔
2 روز قبل راولپنڈی میں پولیس نے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی تھی۔
تماشائی کی شناخت اٹک کے علاقے فتح جنگ سے عبدالقیوم کے نام سے ہوئی تھی جس نے میر بخش انکلوژر کے لیے 1000 روپے کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن بعد میں یاسر عرفات انکلوژر چلا گیا اور وہ رکاوٹ عبور کر کے گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کرکٹ اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں میں داخل ہو کے خلاف
پڑھیں:
غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلاء مہم جاری،مزید 4ہزارسے زائد خاندان افغانستان میں داخل
اسلام آباد(اوصاف رپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے انخلاء کا عمل جاری، مزید ہزاروں افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا تھا کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم کے راستے افغانستان بھیجا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔
انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے اب تک 29 ہزار 744 افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم جاری ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک ڈی پورٹ کروائے گئے غیر قانونی مقیم باشندوں کی تعداد 9165 تک پہنچ گئی ہے، مہم کے دوران 9895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور میں 05 جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح بیں الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی