پنجاب میں جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں پانچ سالہ ٹرانسپورٹ پروگرام کی منظوری دے دی  ہے۔  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی ویڈیو لنک اجلاس  ہوا، اجلاس  کو  بریفنگ دی گئی کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ ہر شہر میں فیڈر بسیں بھی چلائی جائیں گی ،تین مراحل میں دس دس شہروں میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا  گیا کہ   پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں اے آر ٹی ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا،اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ سسٹم ہوگا، اے آر ٹی میں مسافروں کے لئے فارسٹ چارجنگ، وائی، مانیٹرنگ کیمرہ اور دیگر سہولیات میسر  ہوں گی،  اے آر ٹی سمارٹ اسٹیشن پر بس کھڑے کھڑے چند منٹ میں چارج ہوجائے گی ۔  بریفنگ  میں  مزید بتایا گیا کہ  اے آرٹی تین کوچز پر مشتمل بس میں 300 سے زائد مسافر وں کی گنجائش ہوگی ،عام بس کی نسبت اے آر ٹی کے لئے روڈ پر کم جگہ درکارہوگی ،آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ملیشیاء، ابوظہبی اور قطر سمیت دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ کا کامیاب سسٹم ہے۔ وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نوازشریف نے اے آر ٹی کے فوری ٹرائل رن کا حکم دے دیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ  پنجاب نے کہا آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ پنجاب بھر میں چار سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں ،جدت کا ٹیچ دینے کے لئے ہر شہر میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم ضروری ہے،ہر شہر میں ”اینڈ ٹو اینڈ“سسٹم متعارف کرانے چاہتے ہیں ، آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم چھوٹے شہر میں رہنے والوں کا بھی حق ہے محرومیاں دور کرنا چاہتے ہیں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل افسر نکہل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی، پاک امریکا تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا، پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا۔

پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکا تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک امریکا پارٹنر شپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سہولتیں ون ونڈو پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • آج شاندار کسان پیکج کا اعلان ِ آٹامہنگاہوگا نہ کسی کا نقصان : مریم نواز
  • حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی
  • مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز
  • اپنی چھت اپنا گھر پر وگرام : ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پر عزم ‘ ماضہ میں صرف وعدے ہوئے : مریم نواز 
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
  • اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز