دو امریکی ارکان کانگریس کا وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط، عمران کی رہائی کیلئے پاکستان سے بات چیت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
دو امریکی ارکان کانگریس کا وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط، عمران کی رہائی کیلئے پاکستان سے بات چیت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز )اہم امریکی اراکین کانگریس کا اپنی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی جوولسن اور فلوگر نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں۔
امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست پلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ امریکی کانگریس ارکان کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط، پاکستان کا سخت ردعمل
جو ولسن اور آگست پلگر نے 25 فروری کو وزیرخارجہ مارکو روبیو کو مشترکہ خط لکھا، ان کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو رہا کروانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔جو ولسن نے خط ایکس پر خط جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور آگست پلگر وزیرخارجہ مارکو روبیو پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت مضبوط ہوتے ہیں، جب ان کی بنیاد آزادی پر ہو۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کو پسند کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیرخارجہ مارکو روبیو کو کی رہائی بات چیت
پڑھیں:
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی سے متعلق اہم پیشرفت
لاہور:فیفا کی طرف سے پاکستان فٹبال کی معطلی جلد ختم ہونے کا امکان ہے، پی ایف ایف کانگریس ارکان نے فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو تسلیم کر لیا۔
لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان فٹبال کے مفاد میں آئینی ترامیم منظور کیں، معطلی ختم ہونے سے قومی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت کر پائے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس نے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو بھاری اکثریت سے تسلیم کیا۔
فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اعلیٰ سطحی وفد سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اے ایف سی واحد کاردانی، فیفا ایم اے گورننس کے سربراہ رالف ٹینر، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سربراہ پرشوتم کیٹل، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے سینئر منیجر سونم جگمی اور منیجر دنیش ڈی سلوا اجلاس میں شامل تھے۔
اجلاس کی صدارت پی ایف ایف کے صدر اور نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین سعود عظیم ہاشمی نے کی، اس موقع پر این سی ممبران محمد شاہد نیاز کھوکھر اور حارث عظمت بھی موجود تھے۔
اے ایف سی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واحد کاردانی نے پاکستان فٹبال میں ضروری اصلاحات لانے پر کانگریس ارکان کے ارادے کو سراہا۔