پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ:’مبارک ہو پاکستان ایک اور شرمناک ہار سے بچ گیا‘
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کا 9 واں میچ جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلا جانا تھا بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
بارش کی وجہ سے پاکستان کو ایک پوائنٹ ملا اور پاکستان نے 4 ٹیموں کے گروپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
میچ منسوخ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ میچ منسوح ہونے کے باعث کیا پاکستان 2029 کی چیمپئن ٹرافی سے باہر ہوگیا؟
میچ منسوح ہونے کے باعث کیا پاکستان 2029 کی چیمپئن ٹرافی سے باہر ہوگیا؟
— انشال جٹ???? (@IJPMLN) February 27, 2025
محمد عدنان لکھتے ہیں کہ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث کینسل کر دیا گیا دونوں ٹیموں نے چیمپئن ٹرافی میں کوئی میچ نہیں جیتا اور آخری میچ میں دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل دونوں ملکوں کی گہری دوستی ہے اور قدرت نے بھی بارش کر کے ایک ایک پوائنٹ سے برابر رکھا ہے۔
آج پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث کینسل کر دیا گیا دونوں ٹیموں نے چیمپئن ٹرافی میں کوئی میچ نہیں جیتا اور آخری میچ میں دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا آجکل دونوں ملکوں کی گہری دوستی ہے اور قدرت نے بھی بارش کر کے ایک ایک پوائنٹ سے برابر رکھا ہے???? pic.
— M.Adnan (@AdnanA_007) February 27, 2025
اسد نثار نے لکھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے مبارک ہو پاکستان ایک اور شرمناک ہار سے بچ گیا، میچ بارش کی وجہ سے منسوخ۔
مبارک ہو پاکستان ایک اور شرمناک ھار سے بچ گیا، میچ بارش کی وجہ سے منسوخ۔ دونوں کو ایک ایک پوائنٹ۔#ChampionsTrophy2025
— أســــد نثار (@AsadViews) February 27, 2025
میاں عمر لکھتے ہیں کہ جو کام شاہین، بابر اور رضوان نہ کرسکے وہ بارش نے کر دکھایا، پاکستان کو ایک پوائنٹ مل گیا۔
جو کام شاہین ، بابر ، رضوان نہ کرسکے
وہ بارش نے کر دکھایا ، پاکستان کو ایک پوائنٹ مل گیا
— Adv. Mian Omer???????? (@Iam_Mian) February 27, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’قدرت کا نظام‘ پاکستان کے لیے متحرک ہو ہی گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان بارش کی بدولت بالآخر ایک پوائنٹ لینے میں کامیاب ہو گیا۔ ہور دسو پاکستانیو؟
’’قدرت کا نظام‘‘ پاکستان کے لیے متحرک ہو ہی گیا۔ چیمپئن ٹرافی میں پاکستان بارش کی بدولت بالآخر ایک پوائنٹ لینے میں کامیاب ہو گیا۔ ہور دسو پاکستانیو؟ #ChampionsTrophy #Cricket #Pakistan @TheRealPCB
— Abdullah Khan (@AbdullahKhan333) February 27, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ بارش کو دعائیں دو پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک پوائنٹ مل گیا۔
بارش کو دعائیں دو
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک پوائنٹ مل گیا
— Shabbir Ahmed.pmln. (@Shabbir17970370) February 27, 2025
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔ قومی ٹیم پہلا میچ نیوزی لینڈ اور دوسرا بھارت سے ہاری تھی اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پاکستان کرکٹ ٹیم چیمیئنز ٹرافی 2025 راولپنڈی اسٹیڈیمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پاکستان کرکٹ ٹیم چیمیئنز ٹرافی 2025 راولپنڈی اسٹیڈیم بارش کی وجہ سے منسوخ ایک ایک پوائنٹ چیمپئن ٹرافی میچ بارش کی ٹرافی میں کے باعث ہو گیا
پڑھیں:
اسلام آباد، مری اور کشمیر میں آج سے بارش کی پیش گوئی
فائل فوٹواسلام آباد، پنجاب، مری، گلیات، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے 20 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
18اور19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن ، وہاڑی اور اوکاڑہ میں آندھی/جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔