نصیر آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مسجد اللہ تعالی کی بندگی، عبودیت الٰہی اور دینی تعلیم و تربیت کا مرکز ہے۔ اہل خیر کو آگے بڑھ کر محروم اور پسماندہ علاقوں کی مساجد کی تعمیر میں تعاون کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچ من حیث القوم ہمیشہ آل رسول (ع) کے طرفدار رہے ہیں۔ اہل بیت علیہم السلام کے عشق و محبت کے سبب انہیں حلب سے ہجرت کرنا پڑی۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں درگاہ حاکم شاہ ڈیرہ مراد جمالی، گوٹ میر ہزار خان لہر اور گوٹھ محمد صدیق ڈومکی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید عبدالقادر شاہ بخاری، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم نصیر آباد سید بہار شاہ، حاجی ہدایت اللہ گورشانی اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی رہنماء علامہ سیف علی ڈومکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے درگاہ حاکم شاہ پر مسجد و امام بارگاہ کے لئے وقف پلاٹ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے محروم علاقوں میں مساجد کی تعمیر انتہائی اہمیت کا حامل کام ہے۔ مسجد اللہ تعالیٰ کی بندگی عبودیت الٰہی اور دینی تعلیم و تربیت کا مرکز ہے۔ اہل خیر کو آگے بڑھ کر محروم اور پسماندہ علاقوں کی ان مساجد کی تعمیر میں تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ حاکم شاہ پر قائم قدیم مسجد 2022 کے سیلاب میں شہید ہو گئی، ان شاءاللہ اس مسجد کی جگہ اہل خیر کے تعاون سے نئی مسجد تعمیر کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے حاجی شفیع محمد ڈومکی کو کتاب بلوچ تاریخ اور بلوچی کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ من حیث القوم ہمیشہ آل رسول (ع) کے طرفدار رہے ہیں۔ اہل بیت علیہم السلام کے عشق و محبت کے سبب انہیں حلب سے ہجرت کرنا پڑی۔ واقعہ کربلا کے بعد بلوچوں نے یزیدی سلطنت کے خلاف قیام کیا اور حلب سے مکران کی طرف ہجرت کی، جو ایک مسلمہ تاریخی حقیقت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ڈومکی نے انہوں نے

پڑھیں:

اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں، ہر قسم کی رکاوٹیں لگا دی جاتی ہیں۔

 اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو خطرات لاحق ہیں، شدید ترین الفاظ میں آزادیٔ اظہار رائے پر رکاوٹ بننے کی مذمت کرتا ہوں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بنیادی حقوق چھین لیے جائیں تو لوگ دوسرا راستہ اختیار کرتے ہیں، وفاق صوبوں کی بات نہ سنے تو اس سے بڑے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

سیاسی بحران قومی سیاسی ڈائیلاگ سے حل ہو گا: لیاقت بلوچ

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما نے کہا کہ متحدہ مجلسِ عمل اور پی ڈی ایم کا اتحاد دیکھا مگر سب کے ساتھ فعال کردار ادا کیا، آئین، جمہوریت اور عوام کے ووٹ کے تقدس کی بات کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہیے، تمام جمہوری قوتوں کو قومی ایجنڈے پر اتفاق کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، عدالتوں کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کا شان دار استقبال کیجیے
  • اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچ
  • رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن سیکھنے کا سنہری موقع
  • طے کر لیا تھا ایسا جواب دیا جائے گا کہ بھارت ہمیشہ یاد رکھے، ایئر کموڈور نعمان علی
  • جمعہ کے خطبا ت سےمتعلق حکومت کیجانب سے بڑا اعلان کر دیا گیا
  • جمعہ کے خطبوں کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • بھاگ، سیاسی رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی برسی کے تصویری مناظر
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • سوشل میڈیا کی لگائی آگ اور ہماری ذمہ داریاں