مصطفی قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے تشدد کا شکار لڑکی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
کراچی:
مصطفی عامر قتل کیس میں ملزمان کی عدالت پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ارمغان کے تشدد کا شکار ہونےو الی لڑکی مل گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس؛ پولیس نے پیشی پر ملزم ارمغان کی والدہ کو کس چیز سے روکا؟
دورانِ سماعت تفتیشی افسر (آئی او) نے عدالت میں زوما نامی لڑکی کے ملنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ زوما نامی لڑکی مل گئی ہے، جس پر ملزم ارمغان نے تشدد کیا تھا۔ لڑکی کا ڈی این اے کرانا ہے۔ چشم دید گواہان کا زیر دفعہ 164کا بیان بھی کرانا ہے، لہٰذا ریمانڈ دیا جائے۔
مزید پڑھیں: 10 دن تک بیت الخلا جانے نہ دیا جاتا تو آپ یہاں کھڑے نہ ہوتے، عدالت کا ارمغان سے مکالمہ
انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم بہت شاطر ہے، ہائی کورٹ کے حکم پر میڈیکل ہوچکا ہے۔ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل ہوسکے۔ ملزم سے ملاقات کی اجازت نہ دی جائے، ملاقاتوں سے تفتیش میں رکاوٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفی عامر قتل کیس؛ پولیس کی درخواست منظور، ملزم کی خواہش پوری نہیں ہو سکی
بعد ازاں عدالت نے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قتل کیس
پڑھیں:
مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے پر جج کے اختیارات ختم کردیے گئے
کراچی:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے پر وزیر داخلہ سندھ کے خط کی روشنی میں ہائیکورٹ نے جج کے اختیارات ختم کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کا پولیس کو ریمانڈ نہ دینے کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ہائی کورٹ سندھ کو خط ارسال کیا تھا۔
وزیر داخلہ کے خط کے پیش نظر ہائی کورٹ سندھ نے ضروری احکامات جاری کیے جن کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج کے اختیارات ختم کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق انسداد دیشت گردی کی عدالت نمبر 3 کو منتظم جج کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے پر جج کے خلاف خط لکھنے کا اعلان کیا تھا۔
مصطفیٰ قتل کیس میں ملزم ارمغان اور شیراز کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہوا ہے۔