سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قراط فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 3 ہزار روپے پر آگیا، اس کے علاوہ 10گرام سونے کے دام 2 ہزار 829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگئے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے بھاؤ 29 ڈالر کم ہوکر 2887 ڈالر پر آگئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2ہزار 916ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 240پروپے کی کمی سے 3لاکھ 6ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے کی کمی سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 36روپے کی کمی سے 3ہزار 314روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 31روپے کی کمی سے 2ہزار 841روپے کی سطح پر آگئی ہے۔