سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلیے آئینی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلیے آئینی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کے لیے آئینی درخواست عدالت عظمی میں دائر کر دی گئی۔درخواست پشاور کے رہائشی انجینیئر قاضی محمد سلیم کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فریقین کے مابین نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کا انعقاد کروائے اور اس کے نتیجے میں قوم دوست منصوبہ بنایا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ سے گامزن کیا جا سکے۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی، نواز شریف، بلاول بھٹو اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کی جانب سے دو روزہ قومی کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں نے خطاب کیا
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گرینڈ ڈائیلاگ سپریم کورٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ: مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل
سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا اور تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کے لیے جلد مقرر کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا، درخواست کے ہمراہ مقدمے میں ہنگامی نوعیت کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا۔