اپنے خط میں علی خورشیدی نے کہا کہ اجلاس بلاکر بجٹ تجاویز پر اراکین اسمبلی کو اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے، حکومت سندھ قواعد و ضوابط کے مطابق فوری پری بجٹ اجلاس بلائے۔ شفاف اور جامع مالیاتی منصوبہ بندی کے لیے اپوزیشن لیڈر کے اس خط کی کاپی اسپیکر اور وزیر قانون کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہنما ایم کیو ایم علی خورشیدی نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر پری بجٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے خط میں علی خورشیدی نے لکھا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پری بجٹ اجلاس فوری بلایا جائے، سندھ اسمبلی کے قواعد کے مطابق جنوری تا مارچ پری بجٹ بحث لازم ہے، مالی سال کی شفاف منصوبہ بندی کے لیے اراکین اسمبلی کی مشاورت ضروری ہے، فروری ختم ہونے کو ہے، سندھ حکومت نے تاحال پری بجٹ اجلاس طلب نہیں کیا۔ علی خورشیدی نے کہا کہ اجلاس بلاکر بجٹ تجاویز پر اراکین اسمبلی کو اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے، حکومت سندھ قواعد و ضوابط کے مطابق فوری پری بجٹ اجلاس بلائے۔ شفاف اور جامع مالیاتی منصوبہ بندی کے لیے اپوزیشن لیڈر کے اس خط کی کاپی اسپیکر اور وزیر قانون کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی خورشیدی نے پری بجٹ اجلاس

پڑھیں:

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور علیل، آرام کا مشورہ

  فائل فوٹو۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبیعت خراب ہوگئی۔ 

پشاور سے وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق علالت کے باعث ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 

ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ نے بیمار ہونے کے باوجود آج اہم نوعیت کے سرکاری امور نمٹائے۔ 

وزیراعلیٰ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ صحتیاب ہونے کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ترانوے اجلاس، 212 گھنٹے کام، قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • سندھ کی خوردنی تیل کی ملز کا پیداوار کو بڑھانے کے لیے مراعات کا مطالبہ. ویلتھ پاک
  • وزیراعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب
  • حکومت سندھ کی جنوبی کوریا کو دھابیجی اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی پیشکش
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور علیل، آرام کا مشورہ
  • وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کےطلباء کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان
  • میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان گیٹ توڑ کر کونسل ہال میں داخل
  • بھارتی اسمبلی میں مسلمانوں کو ملی 90 سال پرانی روایت ختم