فاروق ستار کی جماعت کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ آپ فاروق ستار کی باتوں کو سنجیدہ لیتے ہیں؟ فاروق ستار اور ان کی جماعت کا اس وقت وجود نہیں، لوگوں نے فاروق ستار کو ہر طریقے سے پرکھ لیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ فاروق ستار چاہتے ہیں کہ ہم نفرت انگیز بات کریں اور ان کا جواب دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بسوں کی خریداری کے لیے فنڈ نہیں دیئے، وزیرِ اعظم وعدے کے مطابق 180 الیکٹرک بسیں فراہم کریں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈبل کیبن گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کرا کر ذاتی استعمال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس سے حاصل رقم سندھ پیپلز ہاؤسنگ سیل کو منتقل کی جائے گی، سندھ کابینہ نے مزید الیکٹریکل بسوں کی پروکیورمنٹ کی منظوری دے دی ہے، ڈبل ڈیکر بسز کی بھی منظوری لی ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے ہر محکمے میں اچھے کام ہوئے ہیں، ٹرانسپورٹ کا محکمۂ خواتین کے لیے فری پنک اسکوٹر دینے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن خواتین کے پاس 2 وہیلر لائسنس ہوگا انہیں اسکوٹر دی جائے گی، ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین کو الیکٹرک بائیک دیں گے، اسٹوڈنٹ، ملازمت پیشہ خواتین الیکٹرک بائیک کی اہل ہوں گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جن خواتین کو بائیک چلانی نہیں آتی انہیں لیڈی انسٹرکٹر کے ذریعے تربیت دلوائی جائے گی، جن خواتین کو الیکٹرک بائیک ملے گی اسے 7 سال تک فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ فاروق ستار کی باتوں کو سنجیدہ لیتے ہیں؟ فاروق ستار اور ان کی جماعت کا اس وقت وجود نہیں، لوگوں نے فاروق ستار کو ہر طریقے سے پرکھ لیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ فاروق ستار چاہتے ہیں کہ ہم نفرت انگیز بات کریں اور ان کا جواب دیں، فاروق ستار کی جماعت کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کا فوکس عوام کو ریلیف دینا ہے، ہم نے کے فور کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا، وزیرِ اعلیٰ اور میں انجینئر ہیں، ہمارا اعتراض درست ثابت ہوا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فاروق ستار کی شرجیل میمن نے کہا کہ کی جماعت اور ان
پڑھیں:
جعلی خبروں کا پھیلاؤ معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، شرجیل میمن
کراچی: سندھ کے سینئرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیکٹ چیکنگ کے نظام کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا جعلی خبروں کا پھیلاؤ معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، حکومت چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
سندھ کے سینئرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بزنس فیسلٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں جعلی خبروں کے روک تھام کے لئے حکومت سندھ اور کاروباری تنظیموں کے درمیان فیکٹ چیکنگ کے نظام کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
اجلاس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کا پھیلاؤمعیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، حکومت چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے.
اجلاس میں کاروباری برادری کودرپیش میڈیا سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مرزا اختیاربیگ، این کاٹی کےفیصل معیز،کاٹی کے جنید نقی، کے سی سی آئی کے ضیاءالعارفین، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری آئی ٹی، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اطلاعات بھی شریک تھے۔
اجلاس میں جعلی خبروں کے کاروبار، معیشت پرپڑنے والے اثرات پر گفتگو ہوئی اور حکمت عملی ترتیب دینے پرغورکیا گیا۔