سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
کراچی :سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ہو گئی، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 887 ڈالرز فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 18سے 24 روپے کمی ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں درجہ دوم آئل کی فی لیٹر قیمت24 روپے کمی سے510 روپے ہو گئی۔ 12پیکٹ آئل کی پیٹی کی قیمت 288 روپے کمی سے6120 روپے، درجہ دوم گھی کی قیمت 18روپے کمی سے510 روپے، 12پیکٹ گھی کی پیٹی216 روپے کمی سے 6120 روپے کی ہو گئی۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔