ازبکستان کے ایئر ڈیفنس فورسز اور ایئر فورس کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ازبکستان کے ایئر ڈیفنس فورسز اور ایئر فورس کے کمانڈر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی اسٹریٹجک دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کا فوجی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ میجر جنرل برخانوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، ڈیفنس میں فائرنگ کا واقعہ، راہگیر زخمی
کراچی:شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں پی این ایس شفا اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک 24 سالہ راہگیر محمد خلیل زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔