فیصل آباد میں مسلح ڈاکوئوں نے پھر ایک ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا جبکہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیل کے مطابق ڈلیوری بوائے آصف جاوید نے بتایا کہ وہ پیزا کا آرڈر لیکر جا رہا تھا جب وہ 233 رب کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر پیزا‘ نقدی چھین کر لے گئے۔ جبکہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 99 رب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر سجاد کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اروشی روٹیلا نے تامل فلم ڈاکو مہاراج کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟

بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل اور سابق مس یونیورس انڈیا اروشی روٹیلا نے تامل فلموں سے کمائی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اورشی ان دنوں جنوبی بھارتی فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اروشی نے اس فلم کے ایک گانے دبیدی دبیدی میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے 3 کروڑ چارج کیے تھے۔

تاہم اب اداکارہ کے اس فلم سے حاصل کیے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ اروشی نے ڈاکو مہاراج میں اداکاری کیلئے 9.2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم آر آر آر سے 9 کروڑ معاوضہ وصول کیا تھا۔

اس طرح اروشی نے جنوبی بھارتی فلموں سے کمائی میں عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اداکارہ کو اس فلم کے گانے میں نازیبا ڈانس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے تاہم ان کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 

یاد رہے کہ کچھ دن قبل فلم ڈاکو مہاراج کے پوسٹر سے اروشی کی تصویر ہٹائے جانے کی وجہ سے بھی اداکارہ خبروں کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ، فیصل مسجد میں شہری نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی
  • غزہ جنگ بندی برقرار، اسرائیل 620 قیدی رہا کرنے پر آمادہ
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ پاکستان کی مسلح افواج قوم خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پوری طرح تیار ہیں؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس  آف سٹاف کمیٹی 
  • حماس کی کامیاب ابلاغی جنگ
  • کوئی بھی مذاکرات مزاحمت کی طرف سے طے شدہ لکیروں پر مبنی ہونگے، حماس
  • پشاور: بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم،3افراد زخمی
  • کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • اروشی روٹیلا نے تامل فلم ڈاکو مہاراج کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟
  • قلات: معدنیات لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں کا حملہ، 7 افراد زخمی