نائب ازبک وزیرِ دفاع کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا،انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال اور خطے کی بدلتی سکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔
ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، وزیر داخلہ کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین
اسلام آباد(صغیر چوہدری )27فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی داخلہ نے سوئفٹ ریٹارٹ” کے 6 سال مکمل ہونے پر پیغام میں کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو شکست دی اور دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کیا۔ پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی انمٹ داستان رقم کی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے اور قوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فضائیہ کا تاریخی آپریشن تھا جس میں پاکستان نے دشمن کی فضائی حدود میں دخل اندازی پر فوری اور موثر جواب دیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں پی اے ایف کی کامیابی پر فخر ہے اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کے بے مثال جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔