اسلام آباد:بھارتی جارحیت پر مبنی جعلی ڈرامے کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیے جانے والے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 برس مکمل ہو گئے۔
6 برس قبل 27 فروری 2019 کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی برتری ثابت کی تھی۔ اس دن کو ’’سرپرائز ڈے‘‘ کے نام سے پوری قوم آج بھی یاد کرتی ہے، جب پاک فضائیہ نے ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ میں دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔
بھارت کی جانب سے 26 فروری 2019ء کو پاکستان میں دراندازی کی ایک ناکام کوشش کی گئی تھی، جسے بعد ازاں دنیا بھر نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا۔ اس جارحیت پر بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر پروپیگنڈا کیا، لیکن پاکستان نے غیر ملکی میڈیا کو موقع پر لے جا کر بھارتی دعوے کی حقیقت دنیا کے سامنے بے نقاب کر دی۔

اگلے ہی روز 27 فروری کو بزدل بھارتی فوج نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی فضائیہ نے نہ صرف بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے بلکہ ایک بھارتی پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا۔ بھارت نے پاکستانی ایف-16 مار گرانے کا بے بنیاد دعویٰ کیا، جسے امریکی حکام، ماہرین اور خود بھارتی صحافیوں نے بھی مسترد کر دیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت کی گواہی آج بھی کراچی کے پاکستان ائرفورس میوزیم میں محفوظ ہے، جہاں ابھی نندن کی وردی، تباہ شدہ بھارتی طیارے کی باقیات اور وہ چائے کا کپ موجود ہے جس نے بھارتی پائلٹ کی مہمان نوازی کو یادگار بنا دیا تھا۔

27 فروری کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا چکا ہے، جب ایک بہادر قوم کی بہادر فوج نے دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے مسلح افواج کے غیرمتزلزل حوصلے، پروفیشنلزم، قربانیوں کو سراہا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف ایک مضبوط اور محتاط جواب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن نے پاکستان کے اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا، آپریشن نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کو اجاگر کیا، جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری جواب کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی ہوا۔

4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں ریڈ کراس کے حوالے، 600 سے زائد فلسطینی قیدی رہا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پورے معرکے کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھا گیا، عسکری قیادت نے پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا، علاقائی امن کے قیام کیلئے جاری کوششوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

عسکری قیادت کے مطابق مسلح افواج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، مسلح افواج عوام کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گی، عسکری قیادت مسلح افواج مادروطن کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ بھرپور تیار ہیں۔
 

لیبیا کشتی حادثہ ، 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، وزیراعظم آزاد کشمیر کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
  • بھارتی جعلی ڈرامے کا منہ توڑ جواب؛ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 برس مکمل
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، وزیر داخلہ کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: وزیراعظم
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین
  • بھارتی فضائی کی نااہلی سمیت آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے پسِ پردہ حقائق آشکار
  •  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آزاد کشمیر کے شہریوں کے تاثرات
  • آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے پسِ پردہ اصل حقائق آشکار