نادرا کی نئی سہولت، لاہور کے مختلف ڈاک خانوں میں نادرا کاؤنٹرز قائم
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
کلیم اختر: نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لاہور اور اس کے گرد و نواح میں مختلف ڈاک خانوں میں نادرا کے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے 5 اہم ڈاک خانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ لاہور ریجن کے منتخب اضلاع میں بھی 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جن میں لاہور کینٹ، جی پی او اور مانگا منڈی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیر شاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ اور قصور میں بھی یہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد
نادرا لاہور ریجن کی نگرانی میں محکمہ پاکستان پوسٹ اور پنجاب ریجن کے تعاون سے یہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی سے ان کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاک خانوں میں بھی خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاک خانوں میں کاؤنٹرز قائم گئے ہیں
پڑھیں:
نادرا نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نادرا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے۔ نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروا رکھا تھا، پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج متعلقہ یونین کونسل کی ذمہ داری ہے جس کی روشنی میں نادرا شہریوں کو شناختی دستاویزات کا اجراء کرتا ہے۔(جاری ہے)
نادرا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسلوں میں ہو چکا ہے لیکن ان فوت شدہ افراد کے قریبی رشتہ داروں نے اس ریکارڈ کو نادرا میں اپ ڈیٹ نہیں کرایا اور ان کے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کرائے، ایسے تمام لوگوں کے موبائل فون پر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے موبائل فون پر پیغامات ارسال کیے گئے ہیں تاکہ اگر وہ واقعی فوت شدہ ہیں تو ان کے قریبی خون کے رشتہ دار قریبی نادرا دفتر میں آ کر ان کا شناختی کارڈ منسوخ کروائیں اور اگر وفات کا اندراج غلط ہوا ہے تو متعلقہ یونین کونسل میں ریکارڈ کی تصحیح کروائیں، نادرا کی طرف سے اس پورے معاملے کا مقصد ریکارڈ کی درستگی ہے جس کو کچھ عناصر سنسنی خیز خبر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔