بھارتی جارحیت پر مبنی جعلی ڈرامے کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیے جانے والے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 برس مکمل  ہو گئے۔
 

6 برس قبل 27 فروری 2019 کو  پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی برتری ثابت کی تھی۔ اس دن کو ’’سرپرائز ڈے‘‘ کے نام سے پوری قوم آج بھی یاد کرتی ہے، جب پاک فضائیہ نے ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ میں دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس، وزیراعظم کا افواج کو خراج تحسین

بھارت کی جانب سے 26 فروری 2019ء  کو پاکستان میں دراندازی کی ایک ناکام کوشش کی گئی تھی، جسے بعد ازاں دنیا بھر نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا۔ اس جارحیت پر بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر پروپیگنڈا کیا، لیکن پاکستان نے غیر ملکی میڈیا کو موقع پر لے جا کر بھارتی دعوے کی حقیقت دنیا کے سامنے بے نقاب کر دی۔ 

اگلے ہی روز 27 فروری کو بزدل بھارتی فوج نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی فضائیہ نے نہ صرف بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے بلکہ ایک بھارتی پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن  کو بھی گرفتار کر لیا۔ بھارت نے پاکستانی ایف-16 مار گرانے کا بے بنیاد دعویٰ کیا، جسے امریکی حکام، ماہرین اور خود بھارتی صحافیوں نے بھی مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کردیا

پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت کی گواہی آج بھی کراچی کے پاکستان ائرفورس میوزیم میں محفوظ ہے، جہاں ابھی نندن کی وردی، تباہ شدہ بھارتی طیارے کی باقیات اور وہ چائے کا کپ موجود ہے جس نے بھارتی پائلٹ کی مہمان نوازی کو یادگار بنا دیا تھا۔

27 فروری کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا چکا ہے، جب ایک بہادر قوم کی بہادر فوج نے دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ

پڑھیں:

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے6 برس مکمل، وزیراعظم کا خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے6 برس مکمل پونے پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019  کو پاکستان ایئرفورس نے غیرمتزل عزم سےدشمن کو واضح پیغام دیا، دشمن کو بتایا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، ہماری افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان ایئرفورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی، پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب کبھی قومی سلامتی اور استحکام پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔

واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے آج کے دن اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین، کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جعلی ڈرامے کا منہ توڑ جواب؛ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 برس مکمل
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے6 برس مکمل، وزیراعظم کا خراج تحسین
  • بھارتی فضائی کی نااہلی سمیت آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے پسِ پردہ حقائق آشکار
  •  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آزاد کشمیر کے شہریوں کے تاثرات
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز کر دیا 
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر کیجانب سے نیا نغمہ ریلیز
  • ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ریلیز
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ریلیز کردیا