وزیر اعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ ماہِ صیام میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30 نکات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے ہوئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے، جن اسکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے، وہاں پیش رفت کو تیز کیا جائے۔
کراچی وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں.
ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ صیام میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو سہولتو ں کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، رمضان میں گراں فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ، شکایتی سیل قائم
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے بھرپور اور بلارعایت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گراں فروشوں کے خلاف بلارعایت کارروائی ہوگی، بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گراں فروشی کے خلاف پہلے ہی جاری مہم کو موثر بنانے کے لئے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم شکایتی سیل کے ساتھ ساتھ کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن کے دفتر میں بھی ایسوسی ایشن کے تعاون سے شکایتی سیل قائم کر دیا ہے، شکایتی سیل میں ایسو سی ایشن اور کراچی انتظامیہ کے نمائندے فرائض انجام دیں گے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبد الروف ابراہیم کے ہمراہ جوڈیا بازار میں میڈیا کے موجودگی میں کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا اور میڈیا سے بات چیت کی۔ چیئرمین ایسوسی ایشن عبدر الروف ابراہیم نے کہا کہ شکایتی سیل میں شہری ان نمبروں پر صبح نو بجے سے سات بجے تک شکایت درج کراسکیں گے جبکہ ایسوسی ایشن کے دفتر واقع دوسری منزل کوئٹہ والا بلڈنگ بالمقابل سٹی کورٹ میں بھی شکایت وصول کی جائے گی۔
کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گروسری ایسوسی ایشن کے تعاون سے قیمتیں کنڑول کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے بھرپور اور بلارعایت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گراں فروشوں کے خلاف بلارعایت کارروائی ہوگی، بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے گراں فروشوں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری نرخوں کے مطابق اشیا فروخت کریں اور سختی سے سرکاری نرخوں پر عمل کریں، گراں فروشی کے خلاف جوڈیا بازار سیل سے ملنے والی شکایات کے ازالے کے لئے بھی یکساں کارروائی کی جاے گی، اس سے گراں فروشی کی روک تھام کے اقدامات موثر ہوں گے، شہری چاول دالیں گھی چینی مصالحہ جات سمیت کریانہ کی تمام اشیا سے متعلق گراں فروشی کی شکایت کرا سکیں گے۔