محمد فاروق حیدر کی وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کے فیصلے کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں کے مکمل ہم آہنگ ہوتی ہیں۔لیپہ ویلی کے عوام کو درپیش مشکلات میں زندگی بسر کرتے ہوئے دفاع پاکستان، بہادری و جرات کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، انہوں نے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا لیکن ان کے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی، لیپہ کے لوگ دلیر اور غیور ہیں جنہوں نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین امیدوار اسمبلی حلقہ 7 شوکت جاوید میر، مرکزی رہنما راجہ سہیل ناصر خان، نامزد امیدوار ضلع کونسل رضوان عباسی، سماجی رہنما مدثر شیخ پر مشتمل ایک نمائندہ وفد سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس عمل کی دل و جان سے حمایت بھی کریں گے ہر فورم پر اپنا جاندار کردار جاری رکھیں گے، راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اجتماعی عوامی حقوق کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ وادی لیپہ میں سیاحت کے فروغ، تعمیروترقی، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور ریاست کے اعلی ترین جمہوری فورم میں نمائندگی کے لیے الگ حلقہ انتخاب ناگزیر ہے، ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں مقبوضہ جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور مہاجرین کے لیپہ ویلی سے بہت کم آبادی پر حلقے موجود ہیں، اس کی تاریخی و جغرافیائی، دفاعی اعتبار سے اہمیت ہے۔ لیپہ ویلی کے لیے اپنے دور اقتدار میں دستیاب وسائل میں جو کچھ کر سکتے تھے کیا۔ لیپہ جہاں فور بائی فور گاڑیاں بڑی مشکل سے جاتی تھیں وہاں آٹو رکشا تک کی رسائی ہے اور ہر موسم و سیزن میں سڑک کے ذریعہ رابطہ مکمل طور پر منقطع نہیں ہوتا مستقبل میں بھی جو کچھ ہو سکا کروں گا، علاقے کے لوگوں نے ہمیشہ محبت اور خلوص سے نوازا جس پر ان کا مشکور ہوں۔ اس موقع پر وفد نے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی توجہ ہمدردی اور بھرپور کردار ادا کرنے کی پرخلوص یقین دہانی پر ان کا عوام علاقہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد فاروق حیدر اسمبلی میں کرتے ہوئے
پڑھیں:
قبول کرتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے، محمد رضوان
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انجریز کی وجہ سے ٹیم کا کمبینیشن متاثر ہوا، لیکن بطور کپتان تسلیم کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترے، ٹیم کی پرفارمینس نے قوم کو مایوسی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے کپتان محمد رضوان کو ’ایب نارمل‘ کہہ دیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے رمیز راجا نے سوال کیا کہ فخرزمان اور صائم ایوب کی انجریز کے بعد کیا آپ کو ٹیم سیلیکٹ کرنے میں مشکل پیش آئی؟ جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ جو لڑکے اچھا پرفارم کررہے تھے، انہوں نے آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھا پرفارم کیا، اچانک انجریز ہوگئیں جس سے ٹیم کا کمبینیشن متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں ہم اچھے رزلٹ حاصل نہ کر سکے، آخری میچ میں فتح حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن بارش ہوگئی، بدقسمتی سے چیمپئنزٹرافی میں ٹیم کی پرفارمنس سے قوم کو مایوسی ہوئی، ہم قبول کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان نے ساجد خان کی خواہش پوری کردی
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا گروپ لیول کا 9واں میچ آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، تاہم بارش کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش گروپ اے میں شامل ہیں اور دونوں اپنے اپنے پہلے میچز ہار چکے تھے۔ گروپ سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ آج کے میچ نے صرف یہ طے کرنا تھا کہ گروپ میں چوتھی پوزیشن کا اصل حقدار کون ہے۔
بارانِ رحمت کی بدولت میچ منسوخ ہونے پر ایک قیمتی پوائنٹ ملا اور پاکستان نے 4 ٹیموں کے گروپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بنگلہ دیش پاکستان چیمپیئنز ٹرافی قومی کرکٹ ٹیم کمبی نیشن محمد رضوان