اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے 8 ہزار کروم بکس کا آرڈر
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کروم بکس کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن بڈنگ کے ذریعے 8 ہزار کروم بکس فراہمی کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن میں آن لائن ٹینڈرز کھولے گئے، تقریب میں کروم بکس فراہمی کے لیے کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کمیٹی ممبران نے آن لائن اور ٹینڈرز ڈاکومنٹس کھولے، گیارہ کمپنیوں نے ٹینڈز اپلائی کیا تاہم دس کمپنیوں کو فنانشیل ٹینڈرز میں حصہ لیا، سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا۔
کمیٹی ممبر طلعت سعید نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران اداروں میں کروم بکس فراہم کردی جائیں گی، کم بولی دینے والی کمپنی سے معیاری کروم بکس فراہمی کے حوالے سخت اقدامات کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگمین اور ٹام سوازی بھی شامل ہیں اور یہ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس وفد کے دورے کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل امریکی ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔