کراچی:

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہنما ایم کیو ایم علی خورشیدی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر پری بجٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے خط میں علی خورشیدی نے لکھا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پری بجٹ اجلاس فوری بلایا جائے، سندھ اسمبلی کے قواعد کے مطابق جنوری تا مارچ پری بجٹ بحث لازم ہے، مالی سال کی شفاف منصوبہ بندی کے لیے اراکین اسمبلی کی مشاورت ضروری ہے، فروری ختم ہونے کو ہے، سندھ حکومت نے تاحال پری بجٹ اجلاس طلب نہیں کیا۔

علی خورشیدی نے کہا کہ کہا کہ اجلاس بلاکر بجٹ تجاویز پر اراکین اسمبلی کو اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے، حکومت سندھ قواعد و ضوابط کے مطابق فوری پری بجٹ اجلاس بلائے۔

شفاف اور جامع مالیاتی منصوبہ بندی کے لیے اپوزیشن لیڈر کے اس خط کی کاپی اسپیکر اور وزیر قانون کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پری بجٹ اجلاس

پڑھیں:

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا 

اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز وقفے کے بعدآج ہوگا ۔جمعے کے روز کورم کی نشاندہی پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا تھا،قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کاایجنڈا بھی جاری کردیاگیا ہے۔علاوہ ازیںصدرزرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت سینٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس کل بروز منگل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کے اعلان کے باوجود سائٹ کے ملازمین عید سے قبل ملنے والی تنخواہ سے تاحال محروم
  • وزیراعلیٰ سندھ کی دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت
  • ایپل کا انوکھا قدم: بھارتی آئی فونز کو امریکی ٹیرف سے بچانے کا منصوبہ کامیاب
  • حکومت سندھ کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے سخت احتجاج، فوری بند کرنے کا مطالبہ
  • سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
  • وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت سے صوبے کے آئینی و قانونی حق کا مطالبہ
  • قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور
  • فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا