نائب ازبک وزیرِ دفاع کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسکریب گریب
ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔
ازبکستان کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل برخونوف احمد جملوویچ نے منگل کو ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبک نائب وزیر دفاع اعلیٰ سطح دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈکوارٹرز پہنچے اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال اور خطے کی بدلتی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے اقدامات کے لیے اپنا باضابطہ برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیر کو چیمبر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب ’ شی لیڈز - اے ٹریبیوٹ ٹو ویمن’ کے دوران کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس تقریب میں پاکستان بھر کی خواتین کی لچک، طاقت اور نمایاں خدمات کو سراہا گیا، جس میں پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر خان مہمان خصوصی تھیں۔آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو حوصلے، لگن اور رکاوٹوں کو توڑنے کا مظہر قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر نے پاکستان میں خواتین کے لیے ممکنات کی نئی تعریف کی ہے اور وہ امید اور آرزو کی علامت ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں، لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر آرمی میڈیکل کور (اے ایم سی) کی کرنل کمانڈنٹ مقرر ہونے والی پہلی خاتون جنرل بنیں۔
اس سے قبل 2020 میں وہ پاکستان کی پہلی خاتون آرمی افسر بنیں. جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔