Jang News:
2025-04-15@09:47:43 GMT

2018ء سے لاپتہ شہری کا پاسپورٹ تحویل میں لینے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

2018ء سے لاپتہ شہری کا پاسپورٹ تحویل میں لینے کا حکم

— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے 2018ء سے لاپتہ شہری کا پاسپورٹ تحویل میں لینے کا حکم جاری کر دیا۔

عالتِ عالیہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی کا گمشدگی کے بعد کوئی علم نہیں کہ وہ کہاں ہے اور پولیس گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر بھی درج نہیں کر رہی۔

جس پر پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار پولیس اسٹیشن آئے تو ایف آر درج کر لی جائے گی۔

سندھ ہائی کورٹ، لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کا حکم

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے لڑکی سمیت 13لاپتہ افرادکی.

..

 اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار  ایف آئی آر کے لیے تھانے سے رجوع کرے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

لاپتہ شہری کے  مقدمے میں تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ بہت سے افراد ملک سے باہر چلے جاتے ہیں اور اُن کے رشتے دار پٹیشن دائر کر دیتے ہیں۔

جس پر عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ شہری کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جائے اور پاسپورٹ بھی تحویل میں لے لیا جائے۔

عدالت نے 2 لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لاپتہ شہری عدالت نے

پڑھیں:

خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی

فوٹو: فائل

پنجاب کے ضلع خوشاب میں بس اسٹینڈ سے شہری کے جوتے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جوتے چوری ہونے پر شہری نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا اور بیان دیا کہ اس نے ایک ہزار روپے میں دکان سے جوتے خریدے تھے۔

شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی مدعیت میں جوتے چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ: عدالت کا گمشدگی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہارِ برہمی
  • اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
  • لاپتا شہری کی بازیابی کی درخواست؛ مقدمہ درخواستگزار کی مرضی سے درج کرنے کا حکم
  • لاہور: پتنگ بازوں کو گنجا کرنے پر پولیس نے عدالت میں معافی مانگ لی
  • اسد قیصر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟
  • 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز :سپریم کورٹ کا بڑا حکم
  • سپریم کورٹ کی 9مئی واقعات سے متعلق کیسز کا ٹرائل چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
  • بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں رکھا گیا