ٹانک:بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گرگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گر گئی۔اسکول ٹیچرز کے مطابق ٹانک میں جی پی ایس نمبر 4 قطب کالونی کے کمرے کی چھت رات کے وقت گری۔ اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خطرے سے خالی نہیں۔
منہدم کلاس روم میں 3 مختلف کلاسز کے بچوں کو پڑھایا جاتا تھا۔علاقہ مکینوں کے مطابق 3 کمروں کے اسکول میں اب 2 کمرے رہ گئے ہیں جو ناقابل استعمال ہیں۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متبادل جگہ کا بندوبست کرے تاکہ بچوں کا وقت ضائع نہ ہو۔
روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے
محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سنگل شفٹ والے پرائمری اسکول صبح 8 سے1:30 بجے تک کھلےرہیں گے اور جمعہ کو 8 سے 11:30بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ پرائمری اسکول کے اوقات کارصبح ساڑھے 7 سے 11:30 بجےتک ہوں گے اور ان اسکولوں کی دوسری شفٹ پونے 12 سے پونے3 بجے تک ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعہ کوپہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 بجےتک ہوگی اور دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:30 تک ہوگی۔ سنگل شفٹ سیکنڈری ،ہائرسیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول 8 بجے 1:30 بجے تک کھلےرہیں گے جب کہ جمعہ کو 8 سے 11:30 تک اسکول کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ڈبل شفٹ سیکنڈری، ہائرسیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک ہوگی اور دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعہ کو پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 تک ہوگی جب کہ جمعہکو دوسری شفٹ11:45 سے1:15تک ہوگی۔