واشنگٹن: امریکی انٹیلیجنس اداروں میں 100 سے زائد اہلکاروں کو حساس سرکاری چیٹ پلیٹ فارم پر فحش گفتگو کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، ٹلسی گیبرڈ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ اہلکار ایک محفوظ چیٹ سسٹم کو، جو قومی سلامتی کے لیے مخصوص تھا، فحش اور غیر اخلاقی گفتگو کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ اعتماد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو بنیادی پیشہ ورانہ اصولوں کے بھی خلاف ہے۔"

گیبرڈ نے اعلان کیا کہ ان تمام ملازمین کو فوری طور پر برطرف کر کے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم انٹیلیجنس ایجنسیوں میں سخت صفائی مہم جاری رکھیں گے۔"

ایک ترجمان کے مطابق، انٹیلیجنس اداروں کو جمعہ تک ان تمام اہلکاروں کی شناخت مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جو ان غیر اخلاقی چیٹ گروپس میں شامل تھے۔

اس کے علاوہ، حالیہ ہفتوں میں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں شروع کی گئی تنوع (diversity) پالیسی پر کام کرنے والے عملے کو بھی برطرف کرنے کا عمل جاری تھا، لیکن ایک وفاقی جج نے اس فیصلے پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک

KHARTOUM:

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سوڈانی فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار تمام اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق سوڈانی فوجی ذرائع نے کردی ہے۔

تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ، فحش اور غیر اخلاقی گفتگو پر انٹیلیجنس ایجنسیوں کے 100 سے زائد کارکن برطرف
  • سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک
  • لاہور: پولیس اہلکار اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث
  • چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ برطرف
  • لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف
  •  چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر لاہور میں 100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف
  • پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف
  • مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات: ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • لاہور: پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف