ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے اور اگر دونوں ملک تنازعہ کشمیر کے حل لیے کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو حریت کانفرنس اس کی حمایت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات اور خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ذرائٰع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں نوجوانوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و ترقی اور دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث خطہ مسلسل ایک غیر یقینی صوتحال سے دوچار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے اور اگر دونوں ملک تنازعہ کشمیر کے حل لیے کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو حریت کانفرنس اس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تناظر میں پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت پر مشتمل مذاکراتی عمل سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے اس موقع پر عالمی برادری سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے والے بھارتی فوجیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کل جماعتی حریت کانفرنس کے درمیان کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں، رہنما حریف کانفرنس

کراچی:

کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

اقرا یونیورسٹی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام "مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ اور ماحولیاتی مسائل" کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا مقصد جموں و کشمیر کے موجودہ مسائل کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔

سیمینار میں اہم خطاب کنوینئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کیا اور کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی نے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں اور اپنے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت ان کی آواز کو دبا رہی ہے۔

غلام محمد صفی نے اس بات پر زور دیا کہ اب اس مسئلے کو حل کرنے کا وقت آ چکا ہے اور ظلم و ستم کا سلسلہ بہت ہو چکا ہے۔

سینئر ممبر آل پارٹی حریت کانفرنس الطاف حسین وانی نے اپنے خطاب میں کشمیر تنازع کے ماحولیاتی اثرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کشمیر میں ماحولیاتی مسائل بھی بڑھ رہے ہیں جن کا اثر پورے خطے پر پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر ہما ریاض ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں نوجوانوں کی زندگیاں قربان ہو رہی ہیں اور ان کے والد نے کشمیر میں جہاد کیا تھا، جہاں انہیں بھارتی فورسز کی طرف سے شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کی مائیں اپنے شہیدوں کے ساتھ روتی ہیں۔

سیمینار کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی جائے گی اور ان کے مسائل کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔

اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے اور بھارت کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عظمت شہدائے غزہ و کشمیر کانفرنس
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ ازبکستان سے تعلقات میں وسعت آئے گی: دفترِ خارجہ
  • کراچی، سیمینار میں دفعہ370 کی منسوخی کے سیاسی و سماجی اور قانونی اثرات کو اجاگر کیا گیا
  • حریت قائدین کا کشمیری صحافی اطہروانی اور انکے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • پاک بنگلادیش تعلقات, دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ
  • اقراء یونیورسٹی کراچی میں ”مقبوضہ کشمیر میں فوجی جماؤ اور ماحولیاتی مسائل” کے عنوان سے سیمینار
  • کشمیری عوام اب فیصلہ چاہتے ہیں، رہنما حریف کانفرنس
  • بھارت کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا، حریت کانفرنس
  • کنن پوش پورہ کے متاثرین 34 سال گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں، مقررین سیمینار