دبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ان فٹ ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ سے قبل نیٹ پریکٹس میں حصہ نہیں لیا جس سے ان کی فٹنس کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔پاکستان کے خلاف میچ میں روہت شرما کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی لیکن میچ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں۔

بھارتی میڈیا کی تازہ رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما نے پریکٹس سیشن کے دوران سخت جسمانی سرگرمیوں سے گریز کیا اور صرف ہلکی دوڑ اور شیڈو بیٹنگ کی، یہ احتیاطی تدابیر اس لیے اختیار کی گئیں تاکہ ان کی چوٹ مزید نہ بڑھے اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ رہیں۔ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف روہت شرما کی فٹنس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل ان کی حالت کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی نے پریکٹس سیشن میں اسپنرز کے خلاف بیٹنگ کی مشق کی جب کہ محمد شامی نے مکمل رفتار سے بولنگ کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا 2 مارچ کو دبئی میں ہو گا۔

امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں چل بسیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ روہت شرما کے خلاف

پڑھیں:

نیوزی لینڈکی بنگلادیش کو شکست، دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر 

چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی تھی۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ضروری تھا کہ آج کے میچ میں بنگلادیش نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے، اس کے علاوہ ضروری تھا کہ بھارت بھی نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے۔
پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا تھا۔
آج کے میچ کے نتائج نے پاکستان اور بنگلادیش کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے جب کہ بھارت اور نیوزی لینڈ گروپ اے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو کپتان روہت شرما کی صورت میں بڑا دھچکا
  •   نیوزی لینڈ میں پہاڑ کو قانوناً ’’انسان‘‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں گھسنے والے تماشائی کے خلاف ایف آئی آر درج
  • بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے اسلام آباد پہنچ گئی
  • نیوزی لینڈکی بنگلادیش کو شکست، دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر 
  • اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام
  • نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش میچ میں تماشائی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی
  • چیمپئنز ٹرافی، بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیش کا نیوزی لینڈکو جیت کیلئے237 رنز کا ہدف