لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں۔وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں، میتیوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین کا تعلق کرم سے تھا۔ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔واضح رہے 5 فروری کو سمندر کے راستے لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی جبکہ 10 تاحال لاپتہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سمندر پار پاکستانیوں کا کنونشن آج سے اسلام آباد میں ہوگا
فائل فوٹوسمندر پار پاکستانیوں کا کنونشن آج سے15 اپریل تک اسلام آباد میں ہوگا، 14 اپریل کوافتتاحی سیشن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شرکت کریں گے۔
کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں او پی ایف، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز بھی ہوں گی۔
15 اپریل کو سمندر پار پاکستانی کنونشن میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف خطاب کریں گے۔
لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام بھی ہوگا۔